دماغی صحت کے لئے صاف ستھرا ماحول ضروری

974

دماغی صحت ہرانسان کیلئے بے حدضروری ہے، اور ماحولیاتی آلودگی آپکے دماغ کو متاثر کرتی ہے۔ ماحولیاتی زہریلے مادے آپکے دماغ کے لئے کئی طرح کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پریہ فری ریڈیکلز تخلیق کرتے ہیں اور دماغ کو کمزور کرنے والی حدت کا سبب بنتے ہیں۔ ہمارے جسم میں قدرتی طور پر زہریلے مادو ں کے اخراج کا نظام قائم ہے۔ یہ نظام ہماری صحت کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے بہت سے فاسد مادوں کو خارج کرتاہے۔جن سے ہر روز ہمارا واسطہ پڑتاہے۔ کوشش کریں کہ ایسے زہریلے مادوں سے جہاں تک ممکن ہو سکے بچیں ۔زہریلے مادے سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔

ایسٹروجن اور ٹیسٹو سٹیرون ذہنی کارکردگی اور موڈ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پلاسٹیسٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جو سیکھنے اور یاد رکھنے کے عمل کو متاثر کرتاہے۔ اینڈوکرائن تباہ کرنے والے مادے مثلاً بسفی نول اے اور تھیلیٹس ہارمونز کا وہ نازک ساتوازن بگاڑ دیتے ہیں جو دماغ کو اسکی بہتر کارکردگی کے لئے درکار ہوتاہے۔

ؓبی پی اے ایک سینتھٹک (مصنوعی طور پرتیارکردہ)مادہ ہے جو پولی کاربونیٹ پلاسٹک تیار کرنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ اسے وسیع پیمانے پر پانی کی بوتلیں،غذائیں اسٹور کرنے کے کنٹینر،اور فوڈ کینزبنانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔اس سے اور بھی کئی اشیاء تیار کی جاتی ہیں ۔جو ہم روز مرہ استعمال کرتے ہیں۔اور اسطرح اس مادے سے ہمارا واسطہ محدود لیکن مسلسل پڑتاہے۔ یہ دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جو ذہنی کارکردگی کیلئے صحت مند رہنے ضروری ہیں۔بہت سے مینوفیسکچررز بی پی اے کو ترک کررہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی او رپانی کی بوتلیں بنانے والے اس کے استعمال سے گریز کررہے ہیں۔

مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرنے کے لئے پلاسٹک کنٹینر استعمال نہ کریں اور انہیں ڈش واشر میں نہ ڈالیں ایسی پراڈکٹ کا انتخاب کریں جن پر بی پی اے فری لکھاہو۔اور پلاسٹک کے برتنوں کے بجائے شیشے یا سرامکس کے برتن استعمال کریں۔اینڈوکرائن تباہ کرنے والے مادوں میں تھیلٹس پایاجاتاہے جو پلاسٹک میں پایا جاتاہے یہ کیمیکل یادداشت کو متاثر کرتاہے۔ایسی پراڈکٹس جن پر فریگرانس لکھاہوتاہے انمیں تھیلٹس پایاجاتاہے ان سے گریز کریں۔

بائیولوجیکل انٹر ایکشنز نامی طبی جریدے کی ریسرچ کے مطابق آرگینو فاسفورس پیسٹی سائیڈز کی معمولی مقدار سے مسلسل واسطہ رہے تو ذہنی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔کیڑے مار کیمیکل آپکے دماغ میں حدت پیدا کرکے اور فری ریڈیکلز تخلیق کرکے آپکے دماغ کو کمزور کرتے ہیں۔ کیمیائی کیڑے مار ادویات سے بچنے کے لئے انکا استعمال اپنے گھر کے اندر اور اردگرد بالکل نہ کریں۔

کوشش کریں کہ جب بھی ممکن ہو نامیاتی غذائیں کھائیں ۔آجکل پھلوں اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اسپرے کے ساتھ ساتھ انھیں گندے پانی سے اگانے کا بھی مسئلہ بہت اہم ترین ہے جس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔اور یہ انسانی صحت کے لئے زہر کے مترادف ہے۔

موجودہ دور میں اٹھنے والے صحت کے مسائل ،بچوں میں پڑھائی سے عدم دلچسپی انھی تمام کیمیکلز کی مرہون منت ہے فضائی ،زمینی اور پانی کی آلودگی ،ہمارے معاشرے کا اہم مسئلہ بن گئی ہے۔واٹر اور سیوریج کے مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ان سے بچنا مشکل ہوگیاہے۔اور ان تمام چیزوں کے منفی اثرات انسانی دماغ پر پڑتے ہیں۔دماغ کو کمزور کرتے ہیں اور اس سے دماغی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

اپنے گھر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں زیادہ سے زیادہ پود ے لگائیں لیکن ان پودوں کا خیال بھی رکھیں اگر آپکے گھر میں پودے اگانے کی گنجائش ہوتو کوشش کریں کہ وہ سبزیاں جو آپ بآسانی اپنے گھر میں اگاسکتے ہیں اگالیں تاکہ جتنی حد تک ممکن ہو کیمیکلز سے بچاجاسکے۔ اپنے اردگرد رنگوں کا انتخاب کریں جن سے آپکے موڈ پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔گھر کو سجائیں تاکہ آپکو اچھا محسوس ہو اور آپ ذہنی سکون پاسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...