روزے سے ذہنی کارکردگی بہتر بنائیں

334

رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اس کا مقصد دنیاوی لطف و مزہ چھوڑ کر اپنے نفس پر قابو پانا ہے۔ روزے میں خود کو ہر چیز سے روک لینا (حتی کہ پانی سے بھی ) ان لوگوں کا احساس دلاتا ہے جن کو یہ چیزیں میسر نہیں ہیں۔روزہ کھانے پینے اور نفسانی خواہشات سے بچنے کا نام ہے۔ اسلام کے علاوہ دوسرے مذاہب میں بھی روزہ رکھنے کا رواج ہے۔

روزہ نا صرف روح کو پاک کرتا ہے بلکہ روزے سے جسمانی طور پر بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ روزے کے دوران نظام ہضم کو کام نہیں کرنا پڑتا کیونکہ پیٹ میں ہضم کرنے کے لیے کھانا نہیں ہوتا اس وجہ سے یہ ٹوکسن کو ختم کرتا ہے۔
نیورو سائنس کے چیف مارک میٹسن کا کہنا ہے کہ روزے سے ہماری ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

روزے سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے:

ہم دن میں تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں اور اکثر اوقات اس کے درمیان بھی کچھ لے لیتے ہیں۔ روزے کے دوران جب جسم کو بار بار کھانا نہیں ملتا تو ذہن پوری طرح ذہنی دباؤ پر قابو پاکر جسم کو پریشانی اور خطرات سے نمٹنے کا عادی بناتا ہے۔ جو پروٹین کی نشونما میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ اورپروٹین نیورون کی نشونما کرتے ہیں۔

روزے سے یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے:

روزے سے نرو سیلز کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جو ڈی این اے کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ زیادہ بہتر ڈی این اے اور نیورونز کی وافر مقدار یادداشت کو تیز کرتی ہے۔ اور یاد کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ۔

روزے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے:

روزہ پرانے اور ناکارہ خلیات کو ختم کر کے نئے اور صحت مند سیل بناتا ہے۔ روزہ رکھنے سے جب جسم کو غذا ملتی ہے تو وہ توانائی حاصل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے جس کے لیے وہ ناکارہ خلیات کو ختم کردیتا ہے۔

روزے سے مرگی اور ذیابیطس پر قابو پایا جاسکتا ہے:

مرگی کے مریضوں کو کم کیلوریز والی غذا یا روزے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ مریض کو ذہنی انتشار سے بچایا جاسکے جو دورے کا باعث بنتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق روزے سے غیر صحت بخش کولیسٹرول کے لیول میں کمی آتی ہے۔ اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے جس سے دل کے امراض میں ۸۵ فیصد تک کمی آتی ہے۔

روزے سے جسم سے زہریلے مادے ختم ہونے میں مدد ملتی ہے:

جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے کے عمل میں ٹوکسن کو ختم کرنے کا عمل بھی شامل ہے ٹوکسن جسم کے اندر ہونے والے مختلف کاموں کے رد عمل کی وجہ سے بنتا ہے۔ روزے سے ٹوکسن کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ جب جسم میں کھانا نہیں پہنچتا تو یہ جسم میں موجود فیٹس کو جلانا شروع کرتا ہے۔ان فیٹس میں ٹوکسن موجود ہوتا ہے۔ اس سے جسم اپنے آپکو خود ہی صاف کرلیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...