آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟جولائی 17-30

1,965

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے ۔ علم ِنجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوﺅں سے آگاہ ہو سکتے ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں یہ ہفتہ (جولائی 17-30)آپ کے لئے کیسا رہے گا:

Daily Horoscope

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

دل کی بات دل میں رکھنے کے فارمولے کو مسترد کر دیں اور کہہ دیں وہ ساری باتیں جو آپ کسی سے کہنا چاہتے ہیں۔آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔بہت سے اُن کاموں کے کرنے کا سنہری موقع ہے جو کئی دن سے آپ کے شیڈول کا حصہ ہیں لیکن آپ انھیں کر نہیں پا رہے۔

Daily Horoscope

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کے ساتھ ایک ایسا دل چسپ واقعہ پیش آنے والا ہے جس سے آپ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔سرگوشیوں سے بچیں۔اور باآواز بلند اپنے خیالات کا اظہار کریں کیوں کہ آپ حق پر ہیں۔

Daily Horoscope

جوزا(21مئی تا21جون )

ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ۔آب و ہوا کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔والدین کے کیے ہوئے فیصلے آپ کے حق میں ہیں۔اپنی انا کے آگے انھیں نظر انداز نہ کریں۔

Daily Horoscope

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

دل کی شاخ پرکھلنے والے پھول کی خوشبو اب بہت جلد آپ کے قریبی دوستوں کو مہکا دے گی۔سب آپ کی قدر کرتے ہیں اگر آپ کی توجہ میں ذرہ بھی کمی ہوئی تو انھیں رنج ہوگا۔

Daily Horoscope

اسد(24جولائی تا23اگست)

موسیقی شوق سے سنیے مگر خیال رہے کہ وہ باتیں جو آنکھوں سے کہی جاتی ہیںان کو سمجھنے میںدیر نہ ہوجائے ۔ گزشتہ سال ایک دوست آپ سے رو ٹھ گیا تھا آج اس سے ملاقات ہوگی ۔بیتی ہوئی تلخ باتوں کو مت دہرائیے گا۔

Daily Horoscope

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اپنے دل کی بات دوستوں سے شیئر کریں ۔اس سے آپ کے دل کا غبار نکل جائے گا۔ذہن کو بوجھ سے آزاد کرلیں ۔صحت پر توجہ دیں ۔کسی دیرینہ دوست کی طرف سے کسی خوش خبری ملنے کا امکان ہے، انسانیت کی خدمت کا بہترین موقع ہے، مالک مکان یا کسی قریبی رشتے دار سے کچھ تلخی بھی ہوسکتی ہے، موسم صحت پر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

Daily Horoscope

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ لوگ اپنے اندرمقناطیسی کشش رکھتے ہیں یہ کشش کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے ۔آپ نے جو اہم کا م ادھورا چھوڑ رکھا تھا اسے مکمل کرنے کا بہترین موقع آگیاہے۔

Daily Horoscope

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کی ذرا سی توجہ سے آپ کے قریبی رشتے داروں اور آفس کے ساتھیوں کو سہولت میسر آسکتی ہے۔اور اگر آپ ان لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ خوش گوار اور نرم رویہ اختیار کریں ۔خوش اسلوبی سے آپ کے تمام معاملات حل ہوسکتے ہیں ۔دوسروں کی مدد کرکے ان کے دل جیت لیں۔

Daily Horoscope

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آنسو آپ کے غم کا مداوا نہیں کرسکتے جب کہ ہونٹوں پر کھیلتا تبسم آپ کو محفل میں ممتازبنا سکتاہے۔”جوہوا سو ہوا “والی بات پر عمل کرتے ہوئے خوشیوں سے دوستی کرلیں۔

Daily Horoscope

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

محبت ،دوستی اور زندگی کے بارے میں نئے فیصلوں کے لیے دیر نہ کیجیے ۔یوں نہ ہو کہ کوئی ایسالمحہ آپ کے ہاتھوںسے ریت کی طرح پھسل جائے جس میں آپ کی کامیابیاں پوشیدہ ہوں۔

Daily Horoscope

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کا مستقل اطمینان بتا رہا ہے کہ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا لیں گے ۔دفتر کے عملے کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں ۔آپ کا کوئی دشمن کہیں آپ پر وار نہ کر جائے۔ آپ اپنی مسکراہٹ سے مخالفین کے اٹل فیصلوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

Daily Horoscope

حوت(20فروری تا20مارچ)

یوں تو آپ سے ہر شخص بات کرنا فخر سمجھتا ہے لیکن ایک شخص جسے آپ مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ممکن ہے وہی آپ کی زندگی میں خوشیاں لانے کاذریعہ بن جائے۔ لہذا اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ہاں مگر دوست نما دشمنوں کے ساتھ تعلقات میںاحتیاط کریں۔

 

 

 

 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...