سوئمنگ پول میں کلورین کے نقصانات سے بچنے کے طریقے

707

آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ سوئمنگ پول میں اگر کلورین کیمقدار موجود ہو اور آپ دن میں صرف تیس منٹ کے لئے ہی تیرتے ہوں تو نہ صرف آپ کی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ کئی نفسیاتی مسائل بھی پید ا ہو سکتے ہیں ۔ آج تک ہونے والی تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ سوئمنگ پول میں کلورین کی مقدار بچوں کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے اس کے ساتھ کئی جلدی امراض ،الرجی اور سانس کی بیماریوں میں بھی مبتلا کر دیتی ہے ۔ لیکن کئی آسان اور گھریلو طریقے اپنا کر سوئمنگ پول میں کلورین کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ۔

۱۔آؤٹ ڈور سوئمنگ ہی کریں

یہ بات تو یقینی ہے کہ سوئمنگ پول میں کلورین تو ضرور شامل کیا جاتا ہے اب احتیاط آپ کی ذمہ داری ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سوئمنگ پول جو گھروں کے اندر بنائے جاتے ہیں جن میں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی ایسے سوئمنگ پول کا کلورین فوری نقصان پہنچاتا ہے اور ہاضمہ اور سانس کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔لہذا کھلے ماحول میں بنے سوئمنگ پول کا استعمال ہی یقینی بنائیں ۔

۲۔تیراکی سے قبل صاف پانی سے غسل کریں

عام طور پر سوئمنگ کرنے کے بعد ہیہم صاف پانی سے نہاتے ہیں لیکن تب تک شاید بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اور کلورین ہمارے جسم کو نقصان پہناچا چکا ہوتا ہے ۔
کلورین جب امونیا سے ملتا ہے تو ایک خطرناک کیمیکل کمپاؤنڈ کلورا مائن بنتا ہے ۔لہذا سوئمنگ پول میں جانے سے پہلے جب ہم غسل کرتے ہیں تو ہمارے جسم پر موجود پسینہ اور گردو غبار صاف ہو جاتا ہے لہذا امونیا (پسینہ )نہ ہونے کے باعث جلد پر کلورا مائن نہیں بنتا اور ہم بہت سے جلدی امراض سے بچ جاتے ہیں ۔

۳۔ناریل کا تیل استعمال کریں

ہم سوئمنگ پول میں نہانے سے قبل یا تو لوشن لگاتے ہیں یا پھر سن بلاک کا استعمال کرتے ہیں لیکن کلورین والا پانی جلد ہی ان چیزوں کو ہٹا دیتا ہے اس لئے ہمیں ایک موٹی اور چکنی تہہ کی ضرورت ہوتی ہے جو کلورین کو نہ ہٹا سکے ۔
ناریل کا تیل کلورین کو نقصان ات سے بچانے کے لئے ایک موٹی مگر نرم پروٹیکشن تہہ فراہم کرتا ہے جس سے بہت سے وائرس اور بیکٹیریا جلد کو براہ راست متاثر نہیں کر پاتے ۔ لہذا ایسے افراد جو روزانہیا ہفتہ وار سوئمنگ کرنے کے عادی ہوں انھیں باڈی بٹر بنا کر رکھنا چاہئے۔
باڈی بٹر بنانے کے لئے ہم وزن کوکا بٹر اور ناریل کا تیل ملا کر رکھ لیں اور سوئمنگ کرنے سے قبل پورے بدن پر اس باڈی بٹر کا اچھی طرح لیپ کریں

۴۔وٹامن سی محلول

وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ )کلورین اور کلورا مائن کے اثرات کو کم کرتا ہے ،بازار میں وٹامن سی شاور ہیڈ کے نام سے محلول ملتا ہے جو ۹۹ فیصد تک سوئمنگ پول میں سے کلورین کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ ایک چمچ وٹامن سی پاؤڈر کو دو کپ صاف پانی میں ملا کر اسپرے بوتل میں بھر کر رکھ لیں ،سوئمنگ کرنے کے بعد اپنے بالوں اور جلد پر یہ اسپرے کریں ۔تھوڑی دیر لگے رہنے کے بعد صاف پانی سے غسل کریں اور ناریل کا تیل پورے جسم پر اچھی طرح لگائیں یہ ہی عمل سوئمنگ کرنے سے قبل بھی کیا جا سکتا ہے ۔

۵۔کلورین کے اثرات سے بچنے کے لئے لوشن گھر میں تیار کریں

آدھا کپ زیتون کے تیل میں ایک چوتھائی کپ ناریل کا تیل ،ایک چوتھائی کپ شہد کی مکھی کے چھتے سے حاصل ہونے والا موم ڈال کر ڈبل بوائلر میں ڈال کر گرم کریں ۔
ایک علیحدہ برتن میں دو چمچ گرم پانی میں دو چمچ وٹامن سی پاؤڈر شامل کر کے حل کریں ۔اب تیل کے محلول میں وٹامن سی کا محلول شامل کر کے ہاتھ سے یا مشین سے بلینڈ کر لیں اور حسب پسند کوکا بٹر یا کوئی بھی ایسنشل آئل شامل کر لیں اور ائر ٹائٹ جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔
سوئمنگ کرنے سے قبل اس لوشن کو پورے جسم پر اچھی طرح لیپ کرلیں

۶۔سوئمنگ کرنے والوں کی ڈائٹ

روزانہ سوئمنگ کرنے والے افراد کو اپنے کھانوں میں چند اہم فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے تاکہ جسم سے ٹوکسن نکل سکیں اور کلورین کے مضر اثرات دل ،جگر اور پھیپڑوں پر اثر انداز نہ ہو سکیں ۔
اگر آپ کا ارادہ ہے کہ آج آپ سوئمنگ پول میں اتریں گے تو صبح سے ہی پانی کا استعمال بڑھا دیں ۔جو بچے دن کا زیادہ وقت کلورین والے سوئمنگ پول میں گزارتے ہیں انھیں ایک دن میں ۲۰۰۰ ملی گرام وٹامن سی کی مقدار دن میں دو دفعہ استعمال کرنی چاہئے ۔ اور ایسے کھانے استعمال کرنے چاہئیں جن میں وٹامن ڈی ،سی ،ای ،پروبایوٹکس اور آیوڈین کی مقدار زیادہ ہو ۔ تاکہ کلورین کے مضر اثرات آنکھوں ،جلدکے ٹشوز اور دل کو متاثر نہ کر سکیں ،انڈے ،مچھلی ،گاجر ،آیوڈائزڈ نمک ،دہی کے علاوہ سپلیمنٹ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...