ہر طرح کے داغ دھبے چھٹانے کے ٹوٹکے

4,750

کپڑوں پر اگر داغ یا دھبے کے نشانات ہوں تو کپڑے بہت بد نما اور برے لگتے ہیں ۔بعض اوقات تو صرف داغ دھبوں کی وجہ سے قیمتی کپڑوں کو ضائع بھی کردیا جاتا ہے۔ بعض دھبے ایسے ہوتے ہیں ، جو صابن اور پانی کی دھلائی سے بھی صاف نہیں ہوتے ۔انھیں صاف کرنے کے لئے خاص قسم کےگھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیا جاتا ہے ۔تولیجئے پیش خدمت ہے چند مفید مشورے صرف آپ کے لئے:

جوتوں کی پالش کادھبا دور کرنے کے لئے :  صابن یا پاوڈر داغ کے اوپر ڈال کر تھوڑا سا نم کرلیں اور پھر اچھی طرح سے رگڑیں ۔ جب پالش مکمل طور پر اتر جائیں تو پورے کپڑے کو اچھی طرح دھولیں ۔

ٹماٹو کیچپ یا ساس کا دھبا ہٹانے کے لئے : اگر یہ دھبے سادے پانی سے دھوکرصاف نا ہو ت و پھر ہائیڈروجن پراکسایئڈ کا سلوشن لگا کر صاف کریں ۔

انڈے کا دھبا ختم کرنے کے لئے : جمے ہوئے انڈے کو کپڑے سے چھری کی مدد سے کھرچ کر اتاریں ، پھر داغ والے حصے کو ٹھنڈے پانی میں بھگودیں اور صابن سے اچھی طرح مل مل کر دھولیں ۔

پھلوں کے رس کا دھبا صاف کرنے کے لئے : تازہ داغ کو ٹھنڈے پانی سے نم کریں اور پھر بلیچ میں ڈٓال کر دھولیں جب کے پرانے داغ کو گرم پانی میں بھگو کر اور پھر بلیچ میں بھگو کر دھولیں ۔

مکھن / چکنائی کا دھبا ہٹانے کے لئے : داغ کے دونوں طرف ٹالکم پاوڈر چھڑکیں اور رات بھر ایسے ہی دہنے دیجئے اور پھر اگلے دن گرم پانی اور ڈھلائی کے پاوڈر کا پیسٹ بناکرا ٓچھی طرح داغ پر رگڑیں اور دھولیں ۔

چائے کا دھبا دور کرنے کے لئے : تازہ داغ کو صابن اور پانی کے محلول میں بھگوئیں اور پھر داغ کے اوپر گرم پانی ڈال کر دھولیں اگر داغ پھر بھی نا اتریں تو بلیچ میں ڈال کر اچھی طرح صاف کرلیں ۔ اس کے علاوہ لیموں کے رس میں بھگو کر دھوپ میں ڈالنے سے بھی دھبا اتر سکتا ہے ۔

پان کا دھبا ختم کرنے کے لئے : پان کے ڈاغ پر چونا لگا کررکھ دے اور اگلے دن دھولیں ۔

خون کا دھبا صاف کرنے کے لئے : نمک اور پانی کے محلول میں بھگو کر پانی مین دھولیں اگر داغ نا اتریں تو بلیچ میں دھوکر پانی سے صاف کرلیں۔

پسینے کا دھبا ختم کرنے لے لئے : اگر پسینے کے دھبے دھلائی میں صاف نا ہوں تو پھر سفید سرکے میں بھگو کر دھولیں ۔

مزید جانئے : 10احتیاطی تدابیر اپنائیں پھر جتنا چاہیں بارش میں نہائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...