جوتوں کی بدبو کو دور بھاگیں

6,578

اگر آپ کے جوتوں میں بدبو آتی ہے تو یہ سمجھنا بے وقوفی ہے کہ آپ کے علاوہ اسے کوئی محسوس نہیں کرتا ہوگا ۔ کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں جوتوں کو اتارنا پڑتا ہے ایسے میں جوتوں میں سے بدبو آنا شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ جوتوں سے بدبوآنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا پاؤں کی دیکھ بھال نہ کرنا، پاؤں میں کسی قسم کا انفیکشن ،بہت زیادہ تنگ جوتے پہنناوغیرہ ۔اگرنہ چاہتے ہوئے بھی آپ اس مسئلے سے دو چار ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کرکے جوتوں کی ناگوار بدبو سے نجات حاصل کریں:

بیکنگ سوڈا

۱. تھوڑا سا بیکنگ سوڈا جوتوں میں چھڑک کے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں صبح استعمال سے پہلے بیکنگ سودا جھاڑ دیں بدبو چلی جائے گی۔

۲. بیکنگ سوڈا کو کسی کپڑے میں باندھ کے جوتوں میں رکھ دیں اور استعمال سے پہلے نکال دیں بدبو نہیں آئے گی ۔

الکوحل

۱. جوتوں میں الکوحل ڈال دیں اور سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں سوکھنے کے بعد استعمال کریں ۔

۲. پاؤں کو اچھی طرح دھویں ہاتھوں سے الکوحل پاؤں پر لگا لیں اور سوکھنے کے بعد جوتے پہن لیں ۔

سرکہ اور پانی

ایک بالٹی پانی میں ایک کپ سرکہ شامل کریں اس میں جوتے بھگو دیں تھوڑی دیر بعد نکال کے سوکھا لائیں بدبو ختم ہو جائے گی۔

ٹی بیگز

چار استعمال شدہ ٹی بیگز کو اچھی طرح سکھا لیں۔ رات کو ٹی بیگز جوتوں کے اندر رکھ دیں صبح نکال لیں ۔جوتوں کی ناگوار بو ختم ہو جائے گی ۔

بے بی پاؤڈر

جوتے پہننے سے پہلے بے بی پاؤڈر پاؤں پر لگا لیںیا جوتوں میں چھڑک لیں ۔یہ جوتوں کی بدبو کا آسان حل ہے ۔

فریز کردیں

آپ چاہیں تو جوتوں کو کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسے اچھی طرح بند کرکے فریزر میں رکھ دیں۔اس طریقے سے جوتوں میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں گے اوربد بو بھی نہیں آئے گی۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...