ہاتھوں سے بدبو دور کرنے کے جھٹ پٹ ٹوٹکے

1,736

اکثر خواتین کے ہاتھوں میں کھانا پکاتے ہوئے خصوصاً پیاز لہسن کاٹنے کے بعد بدبو آنے لگتی ہے ۔ یہ بدبو بعض اوقات بار بار ہاتھ دھونے سے بھی نہیں جاتی ۔ ہاتھوں سے اس ناگوار بو کو دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹوٹکے آزما کر دیکھیں۔

۱.ہاتھوں کو دھونے سے پہلے اچھی طرح ہاتھوں پر نمک لگا لیں اور اسکے بعد دھو لیں بدبو ختم ہو جائے گی۔
۲.پیاز کاٹنے کے بعد لیموں اور نمک ملا کے ہاتھوں پر اچھی طرح رب کریں پھر دھو لیں۔
۳.ہاتھوں میں تھوڑی مقدار میں ٹوتھ پيسٹ لے کر لگا لیں اور دو سے تین منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
۴.ہاتھوں کو بیسن سے صاف کر کے کسی اچھے صابن سے دھو لیں بدبو ختم ہو جائے گی۔
۵.اپنے ہاتھوں کو ٹماٹر کے رس میں پانچ منٹ تک رکھیں اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
۶.اپنے ہاتھوں میں پینٹ بٹر کو اچھی طرح رب کریں اور صاف پانی سے ہاتھ دھو لیں۔
۷.ہاتھوں پر ٹیپ چڑھا لیں اور 20 منٹ بعد اتار لیں نیم گرم پانی سے ہٹ دھو لیں اس سے بدبو بھی دور ہو جائے گی اور آپکی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی۔
۸.مالٹے پر سے چھلکا اتار دیں اور ہاتھوں پر۵ منٹ تک رگڑیں یہ عمل ۲سے ۳ بار دوہرائیں پھر ہاتھ دھو لیں۔
۹.کوفی کو تھوڑا سا گیلا کر کے ایک ململ کے کپڑے میں بند کر دیں پانچ منٹ تک اسکے کپڑے کو ہاتھ پی رگڑیں بدبو دور ہو جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...