سردیوں میں بوریت ہو تو یہ مثبت سرگرمیاں اپنائیں

2,422

سردی کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں اسلئے زیادہ تر لوگ سردی اپنے گھروں میں ہی گزارتے ہیں جس کی وجہ سے سماجی سرگرمیاں نہیں ہو پاتیں اس لئے اکثرو بیشتر لوگ سردی میں افسردگی یا ڈپریشنکا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اور اگر سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے تو فرد ٹھٹھر کر ایک کمرے تکہی محدود ہو کر رہے جاتا ہے لیکن اگر سردی کے موسم میں مثبت سرگرمیوں میں خودکومشغول رکھا جائے تو پوری سردیاں نئی امنگ اور توانائی کے ساتھ گزاری جا سکتی ہیں ۔

1۔مراقبہ کریں

بس بہت ہوا فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال۔اس سردی آپ اپنے گھر میں یوگا کریں،ورزش اور مراقبہ کریں ۔اپنے دن کا آغاز مراقبہ سے کریں ۔مراقبہ کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں اورسب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے گھر کے سب سے پر سکون اور پسندیدہ گوشے میں زمین پر بیٹھ جائیں آنکھیں بند کرکے خود کو سکون دیں اس دوران اللہ سے ہم کلام ہوں اور لمبی سانسیں لیں ۔ اس طرح آپ منفی سوچوں کے غلبے سے آزاد رہیں گے ۔

2۔مینی کیور اور پیڈی کیور کریں

اس سردی خود سے پیار کریں ۔طرح طرح کے نئے مینی کیور اور پیڈی کیور کے طریقے آزمائیں اور پارلر میں پیسے خرچ کرنے کے بجائے اپنے ہاتھ پیر گھر میں ہی خوبصورت بنائیں ۔اس طرح نہ صرف بچت ہو سکے گی بلکہ وقت کابھی بہترین استعمال ہوسکے گا ۔

3۔فلاحی اداروں کی مدد کریں

اس سردی گھر میں صرف ٹی وی کے سامے اپنا وقت نہ گزاریں بلکہ کسی کے کام آئیں ۔اپنے ارد گرد موجود فلاحی اداروں اور اولڈ ہومز سے رابطے کریں وہاں موجود معذور اور بوڑھے افراد کے لئے نئے اور منفرد انداز کے عید کارڈز اور سالگرہ کے کارڈز بنائیں اس طرح آپ کی تخلیقی صلاحیتیں باہر آسکیں گی اور فارغ وقت تعمیری کاموں میں استعمال ہو سکے گا

4۔اسکریپ بک تیار کریں

آج کل لوگ اپنے یاد گار لمحات کو تصویروں کی صورت میں سوشل میڈیاپر شیئر کرتے ہیں لیکن آپاپنے قیمتی لمحوں کولفظوں کی صورت میں اسکریپ بک میں درج کریں ۔ اپنے جذبات کو تحریری شکل دیں ۔ اور اپنے بیڈ روم کے ایک کارنر میں رکھیں۔ یہ اسکریپبک آپ کی ذندگی میں غموں اوررنفرت کے جذبات کو کم کرے گی ۔

5۔اپنا گھر سجائیں

اپنے گھر کے تزین وآرائش کریں ۔گھرکیاشیاء کو نئی ترتیب دیں ۔گھرکو خوبصورت بنانے کے لئے پھولدان اور گملوں پرپینٹنگ کریں۔اس سردی آاپنے گھرکے پرانے فرنیچر پر خود پالش کریں ۔
۶۔ائیر فریشنر بنائیں سردی کا موسم ہرفرد کو ایک کمرے تک محدود کر دیتا ہے اس سردی آپ ہوم میڈ ائیر فریشنر بنائیں ۔تازہ پھولوں کو خشک کرکے طرح طرح کے ائیر فریشنر بنا سکتے ہیں


یہ بھی پڑھئے :انگور سے بنائیں الگ الگ فیس پیک


6۔الماریاں صاف کریں

سردی میں باہر گھومنا یا بازار جانا کم ہوجاتا ہے اس لئے آپ گھر کے وہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے ۔جیسے الماریاں صاف کرنا ۔ ایسے کپڑے جو آنے والی گرمیوں میں استعمال نہیں ہوں گے انھیں الگ کردیں ۔ تاکہ ایسے کپڑے جنھیں مرمت کی ضرورت ہو انھیں علیحدہ جگہ پر رکھیں ۔ اس طرح آپکی الماری بکھری ہوئی نظر نہیں آئے گی۔

7۔بچی ہوئی چاکلیٹ سے میٹھے بنائیں

اکثر اوقات فریج میں کوکنگ چاکلیٹ یا ملک چاکلیٹ بچ جاتی ہے آپ اس بچی ہوئی چاکلیٹ سے نئی چیزیں بنا سکتے ہیں اور ان کی نئی پیکنگ کرکیاپنے محلے اور عزیزوں میں بانٹ سکتے ہیں ۔تمام بچی ہوئی چاکلیٹ کو مکس کرکے پگھلالیں ۔اب اس میں کارن فلیکس اور بسکٹ کا چورا اور کدو کش ناریل اور ڈال کر مکس کریں اور چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر فریج میں سیٹ کر لیں ۔یہ کام آپ بچوں سے بھی کروا سکتے ہیں اس طرح ان کو ایک مصروفیت مل جائے گی

8۔ ہاٹ چاکلیٹ پاؤدر مکس گھر میں بنائیں

جس طرح گرمی کے موسم میں اچار بنائے جاتے ہیں اسی طرح سردی کے موسم کے لئے ہاٹ چاکلیٹ ایک خاص سوغات ہے۔اس سردی آپ ہاٹ چاکلیٹ مکس خود گھر پر بنائیں
(کوکو پاؤڈر، کافی ،ونیلاپاؤڈر ،ڈرائی ملک پاؤڈر ،آئسنگ شوگر ،کارن فلاور کو ملاکر ڈبے میں ڈال کر رکھ لیں ۔) جب ہاٹ چاکلیٹ پینا ہو ایک کپ گرمپانی میں اس مکس کے دو چمچ ڈال کر نوش فرمائیں

9۔ہاٹ واٹر گھرمیں بنائیں

سردیاں وزن کم کرنے کے لئے آیئڈیل ہوتی ہیں ۔اس موسم میں آپ طرح طرح کے ہاٹ واٹر مکس گھرمیں بناکر رکھیں اور کھانے کے بعد گرین ٹی کے طور پر استعمال کریں ۔


اس بارے میں جانئے :ایکنی ہونے کی سات وجوہات اور ان سے بچاؤ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...