پیپل کےدرخت کے حیرت انگیز فوائد

4,735

درخت کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا دور قدیم سے لوگ اپنے گھروں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے درخت لگاتے رہے ہیں لیکن دور جدید میں گھروں میں درخت لگانے کا رحجان کم ہوتا جا رہا ہے خاص طور پر شہری آبادیوں میں اسکا رحجان نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہیں اور اسکی جگہ مصنوئی پودوں نے لے لی ہے۔
درخت اگانا کبھی بھی غیر منافع بخش نہیں رہا یہ دھوپ اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ مفید پھل بھی فراہم کرتا ہے لیکن کچھ درخت ایسے بھی ہیں جن سے پھل حاصل نہیں ہوتے لیکن اسکا ہرگز مطلب یہ نہیں کے انکا کوئی فائدہ نہیں قدرت نے کسی بھی چیز کو بغیر وجہ کے پیدانہیں کیا۔

ان میں سے ایک پیپل کا درخت بھی ہے جو ایک صدی پہلے تک گھروں میں اور مختلف جگہوں پر با کثرت نظر آتے تھے لیکن بنا پھلوں والا یہ درخت اب بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ پھل نہ فراہم کرنے والے اس درخت میں قدرت نے بہت سے انمول فوائد چھپا رکھے ہیں پیپل کے تنے، جڑوں اوربیجوں سے لے کراس کے ننھے پتوں میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔وہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

مزید جانئے :بیر کے فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں

بخار کا علاج

بخار کے علاج کے لئے پیپل کے چند پتے لے کر اسے دودھ کے ساتھ گرم کر لیں اب اس میں تھوڑی چینی شامل کریں اور چھان کے دن میں دو بار استعمال کریں بخار کے علاج کے لئے بہترین نسخہ ہے اسی نسخے سے دمہ کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے ۔


پھٹی ایڑیوں کا علاج

سرد موسم کے آغاز سے ہی ایڑیاں اور جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر پھٹی ایڑیوں کا علاج نا کیا جائے تو اس سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے جو تکلیف کا سبب بنتا ہے پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بھی بناتا ہے۔

مزید جانئے :ناریل کے تیل سے 8 مسائل حل کریں

آنکھوں کا درد

پیپل کے پتوں سے آنکھوں کے مختلف امراض اور آنکھوں میں درد کا علاج بھی ممکن ہے پیپل کے پتوں سے حاصل کیا جانے والے دودھ کو آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کا درد کم کیا جا سکتا ہے ۔


کھانسی اور دمہ کے لیے

کھانسی، دمہ یا استھما کے مرض میں مبتلا افراد پیپل کے درخت کے تنے کی چھال اورپھل ہم وزن لے کران کا الگ الگ سفوف بنالیں بعد ازاں اس سفوف کو ملالیں اور 2 سے 3 گرام سفوف شامل کر کے دن میں 2 بار پانی کے ساتھ کھائیں۔

مزید جانئے :نیم کی طرح نبولی بھی فائدہ مند

قبض کا علاج

پیپل کے پتوں کا سفوف ، بدین کے پھول اور گڑ تمام اجزا ہم مقدار لے کر دودھ میں شامل کر کے سونے سے پہلے استعمال کریں اسکے استعمال کے بعد صبح تک کچھ نا کھائیں اورنا پئیں قبض کا بہترین علاج ہے ۔


پیٹ میں درد

دو سے ڈھائی عدد پیپل کے پتے لیں اور اس کا پیسٹ بنالیں پھر اس میں 50 گرام گجک(مونگ پھلی اور گڑ)کے ساتھ ملاکر چھوٹی گولیاں بنالیں اور دن میں 3 سے 4 بار یہ گولیاں کھائیں۔ یہ پیٹ کے درد میں آرام دلانے کے لیے بے حد موثر دوا ہے۔

مزید جانئے :جانئے سرکہ گھر میں رکھنا کیوں ہے ضروری

سانپ کا کاٹا

دو چمچ پیپل کے پتوں کا رس لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں یہ رس زہر کا اثر کم کرنے میں بہت موثر ہے۔


نکسیر کا علاج

پیپل کے پتوں میں سے رس نکال کے چند قطرے ناک میں ڈالیں۔ نکسیر کا بہترین علاج ہے یہ خون کو فوری طور پر روک دیتا ہے ۔

مزید جانئے :کافورکی طبی خصوصیات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...