دفتر میں کام کرنے والوں کے طبی مسائل اور ان سے بچاؤ

1,115

دن بھر بیٹھے رہنا بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے ذیابیطس، کینسر ، موٹاپے اور دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ایک اور تحقیق کے مطابق مستقل ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے سے بھی دل کی بیماریوں کے امکانات ۱۸ فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مستقل بیٹھے رہنے کے بجائے چلا پھرا جائے۔ جو لوگ دن بھر بیٹھے رہتے ہیں ان کے لیے ان بیماریوں سے بچنا مشکل ہوتا ہے لیکن کچھ طریقوں سے دن بھر چاق و چوبند رہ کر ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہیں۔
ہر گھنٹے جسم کو حرکت دیں:
اگر آپ کا کام مستقل بیٹھے رہنے کا ہے تو اس میں بھی ہر ایک گھنٹے بعد جسم کو حرکت دیں جس میں انگڑائی لینا، جھکنا ، کمر کو دونوں طرف گھمانا شامل ہے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے حرکت کرتے رہیں۔ پورے جسم میں کھینچاؤ پیدا ہونے سے تمام مسلز کھلیں گے جو مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے دب جاتے ہیں اگر آپ د ن میں ۵ سے ۶ مرتبہ اس طرح کریں گے تو طبیعت میں کافی فرق محسوس کریں گے۔

مزید جانئے: ملازمت پیشہ خواتین کے لیے 6مشورے

لنچ ٹائم میں ورزش کریں:

دفتر میں ۸ گھنٹے کام کے دوران جب لنچ کا وقفہ ملے تو اس میں بھی بیٹھے رہنے کے بجائے تھوڑی ورزش کا سوچیں۔ لنچ کے لیے آفس سے باہر نکل کر پیدل چلے جائیں۔ لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔


آفس میں چلتے پھرتے رہیں:

آفس میں اگر کسی دفتری ساتھی سے کام ہو یا پھر کوئی بات پوچھنی ہو تو اسے کمپیوٹر پر ای میل کرنے کے بجائے اس کے پاس اٹھ کر چلے جائیں اور بات کریں۔

مزید جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے

کھڑے ہوجائیں:

کھڑے ہونے میں جسم کے زیادہ مسلز استعمال ہوتے ہیں اور بیٹھنے کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز خرچ ہوتے ہیں اس لیے خود کو کھڑے ہو کر کام کرنے کا بھی عادی بنائیں فون پر بات کرتے وقت یا میٹنگ میں اگر اجازت ہو تو کھڑے ہوجائیں۔


آفس کا ماحول تبدیل کریں:

آفس کے عملے کو زیادہ تر و تازہ و چاق و چو بند رہنے پر راغب کریں ۔ اس طرح کہ ہر کوئی چل پھر کر بات کرے کوئی سامان یا فائل ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانی ہو تو خود اٹھا کر لے جائے۔ کوڑا اٹھا کر ڈسٹ بن میں پھینک دیں ۔ پانی پینے کے لیے اپنی سیٹ سے اٹھ کر ڈسپنسر تک چلے جائیں۔

مزید جانئے :پاؤں میں مستقل درد رہنا ٹھیک نہیں!

کام کے اختتام پر بھی آپ چاق وچوبند رہ سکتے ہیں:

عام طور پر کام ختم ہونے تک آپ تھکن سے بالکل نڈھال ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ لنچ ٹائم میں ۱۵ منٹ کی واک کرلیں تو آپ کام کے بقیہ گھنٹوں کے لیے اور زیادہ توانا ہوجائیں گے ۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ واک کی وجہ سے آپ کا کام اھورا رہ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ آپ اپنا بقیہ کام وقت سے پہلے کرلیں گے۔


آفس جاتے ہوئے یا واپسی پر بھی ورزش کریں:

اگر آپ بس سے سفر کرتے ہیں تو پیدل چل کر اسٹاپ تک جائیں ۔ بس کے انتظار میں صرف کھڑے رہنے کے بجائے جسم حرکت دیتے رہیں۔ اپنے اسٹاپ سے پہلے بس سے اتر جائیں اور بقیہ سفر پیدل طے کریں۔
مزید جانئے :مستقل بیٹھے رہنے کے نقصانات

ٹی وی دیکھتے ہوئے بھی کوئی نہ کوئی کام کریں:

بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کے بجائے کمرے میں چل پھر کر کام کرتے رہیں ۔ کمرہ سمیٹتے رہیں یا ہلکی پھلکی ورزش کرلیں۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور دل کے عارضے کا خطرہ ہوتا ہے اس کے علاوہ نظام ہضم بھی متاثر ہوتا ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...