نیند زیادہ آنے اور سستی کی حیران کن وجوہات

24,301

ہر وقت سستی اور نیند آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے، ایک چاق و چوبند شخص بہتر طور پر کام کو انجام دے سکتا ہے نسبتاً ایسے شخص کے جو ہر وقت نیند اور سستی میں مبتلا رہتا ہو ۔

اکثر کام کے دوران سستی اور نیند آنے کو لوگ نیند کی کمی سمجھتے ہیں لیکن صرف نیند کی کمی ہی اس کی واحد وجہ نہیں، بلکے بہت سی چھوٹی چھوٹی کی جانے والی غلطیاں بھی سستی اور نیند کی وجہ بن جاتی ہیں ۔

سستی اور نیند کی وجوہات

 طاقت سے زیادہ کام کر لینا

طاقت سے زیادہ کام کر لینا آپکے انرجی لیول کو کم کر دیتا ہے۔جو کہ سستی پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے۔

تلی ہوئی اشیا کا زیادہ استعمال

غذائی بے اعتدالی ،بھوک سے زیادہ کھانا سستی اور نیند کی وجہ بنتا ہے۔ جب پیٹ بھرا ہو تو نیند آنا ایک قدرتی امر مانا جاتا ہے ۔

ورزش نہ کرنا

ورزش کا نہ کرنا سستی اور نیند کی وجہ بنتا ہے۔ روزانہ ورزش مجموئی صحت کو بہتر رکھتی ہے ۔

ڈی ہائیڈریشن

پانی کی کمی ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بنتی ہے۔ ڈی ہائیڈریشن خون کے دورانیہ کو کم کر دیتی ہے جو دل کی کارکردگی کو بھی متاثر کرتی ہے اور اسکا نتیجہ سستی اور نیند زیادہ آنے کی صورت میں نکلتا ہے

آئرن کی کمی

جسم میں آئرن کی کمی آپ کو کمزور، توجہ کی صلاحیت سے محروم، سست اور چڑچڑا بنادیتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آئرن کی کمی سے خلیات اور مسلز کو آکسیجن کو کم ملتی ہے۔ جو سستی اور نیند زیادہ آنے کا سب بنتے ہیں۔

ناشتے سے دوری

ناشتہ جسم میں ایندھن کے طور پر کام کرتا ہے۔ ناشتے سے دوری نہ صرف نیند اور سستی کی وجہ بنتا ہے بلکہ جلد بڑھاپے کے عمل کو بھی تیز کر دیتا ہے۔

فون کی ریڈیشن

سونے سے پہلے ٹیبلیٹ، اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کی روشنی ان ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔ جو نیند کو ریگولیٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوتی ہے اور دن کا آغاز تھکاوٹ کے احساس کے ساتھ ہوتا ہے۔

خون کی کمی

خون کی کمی (اینیمیا ) بھی نیند زیادہ آنے اور ہر وقت سستی کی وجہ بن جاتی ہے ۔ خون کی کمی کے باعث سستی،عدم توجہی ،ذہنی کمزوری اور دل کی دھڑکن تیز رہنے کی شکایات پیدا ہوتی ہیں ۔

مقصد کا تعین نہ ہونا

بے مقصد طرز زندگی (Vitality) بھی سستی اور نیند زیادہ آنے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ زندگی کا  ایک مقصد بنائیں اور بہتر مستقبل کی تلاش ہر وقت جاری و رکھیں ۔

منفی سوچ رکھنا

غلط سو چ و فکر ، مثلا کسی کام سے پہلے اس کام کے نتائج کو لے کر منفی سوچ رکھنا بھی انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے۔ بلکہ سستی اور کاہلی کی بھی ایک وجہ بن جاتی ہے ۔

مزید جانئے :نیند زیادہ آنے کی وجوہات اور ایکٹو رہنے کے ٹوٹکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...