محبت کا ہونا صحت مند زند گی کی ضمانت

1,193

پیار اور محبت ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے آپ اپنی زندگی میں آنے والی ہر مشکل کا سامنا بآسانی کرسکتے ہیں۔اگر آپ اس جذبے سکی اہمیت سے ابھی تک ناواقف ہیں تو ایک بار اپنے اندر ان جذبات کو پروان چڑھانے کی کوشش کرکے دیکھیں۔ ذیل میں پیار محبت سے حاصل ہونے والے چند فوائد درج ہیں جو کسی بھی کامیاب انسان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

چمکدار جلد

زندگی میں خوشی اور پیار ہو تو اس کے سب سے نمایا ں اثرات آپ کے چہرے پر نظر آنے شروع ہوتے ہیں ۔جب آپ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں تو آپ کا چہرہ چمکنے لگتا ہے جسے صرف آپ نہیں بلکہ دیکھنے والے بھی محسوس کرتے ہیں ۔

احساسِ تنہائی سے چھٹکارا

محبت کے جذبے سے سرشار انسان کبھی تنہانہیں ہوتا۔اسکے برعکس پیار محبت نہ ہونے کے سبب افراد تنہائی کے احساس میں مبتلاہوکر بہت زیادہ تھکاوٹ،توانائی میں کمی اور غنودگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ذہنی دباؤسے نجات

ذہنی دباؤ سے بچنے میں آپکے مثبت جذبات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تعلقات کی بہتری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ضد اور انا کے بجائے پیار کو اپنا ساتھی بنائیں۔بے جا ضد اور اکڑجذباتی توانائی کو ختم کرسکتی ہے اور پھر وقت کے ساتھ صحت کے مسائل پیداہونے لگتے ہیں۔

صحتِ قلب

زندگی میں رشتے ناتوں کا ہونا انسان کی ایک فطری ضرورت ہے ۔ جب انسان کی یہ ضرورت پوری نہیں ہوتی تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگتے ہیں جس سے سب سے زیادہ نقصان ان کے دل کو پہنچتا ہے۔ صحتِ قلب کے لیے انسان کا خوش رہنا اور مضبوط رشتوں میں بندھے رہنا ضروری ہے ۔

امراض نسواں سے نجات

ذہنی دباؤ اور تنہائی کا احساس جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔ خواتین میں خصوصاً اس سے کئی طرح کے امراض و صحت کے مسئال جنم لینے لگتے ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حیض یا ماہواری کے مسائل کی وجہ اکثر معالج ذہنی دباؤ یا ٹینشن بتاتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...