اب یہ ٹوٹکے اپنائیں اور چھپکلی کو بھول جائیں

63,851

گرمی آتے ہی گھروں میں چھپکلیوں کی آمد ورفت بھی شروع ہوجاتی ہے۔چھپکلی کاگھر کے کسی حصے میں نظر آجاناڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔خاتون خانہ کے لئے یہ بات سب سے پریشان کن ہوتی ہے کیونکہ چھپکلی کے باورچی خانہ میں آنے سے انھیں کام کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔اورصحت کے حوالے سے بھی باورچی خانہ میں چھپکلی کاہوناٹھیک نہیں رہتا۔کبھی آپ نے سوچاکہ چھپکلی باتھ روم اورکچن میں ہی کیوں زیادہ نظر آتی ہے اسکی ایک وجہ ہے اوروہ ہے وہاں پرموجود کیڑے اورلال بیگ۔
ٹوٹکے گھرکوکیڑے مکوڑوں سے پاک کریں
چھپکلی اپنی خوراک یعنی کیڑوں اورلال بیگ کی تلاش میں آتی ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ چھپکلی نہ آئے تو کوشش کرکے گھرسے لال بیگ کاخاتمہ کردیں۔
چھپکلی کے راستوں کوبند کردیں
گھر کے وہ تمام وہ راستے جہاں سے چھپکلی آتی ہے یاچھپ جاتی ہے اسے بند کردیں۔چھپکلی کے داخل ہونے والے تمام راستے جیسے کھڑکی اوردروازوں پرباریک جالی لگوالیں۔
صفائی کاخاص خیال رکھیں
گھرمیں صفائی کاخاص خیال رکھیں کیونکہ کچن میں گرنے والاآٹا اورکھانے پینے کی اشیاء لال بیگ اورکیڑوں کی افزائش کاسبب بنتاہے۔

ان احتیاط کے باوجود بھی اگر چھپکلی آتی ہوتو ۔۔۔

۱۔ہینگ مارکیٹ میں آرام سے مل جاتی ہے اورکھانوں میں بھی شامل کی جاتی ہے ۔ اس کی بُو بہت تیز ہوتی ہے اوراسی بُو کی وجہ سے جس جگہ ہینگ رکھ دی جائے وہاں چھپکلی نہیں آتی ہے۔

۲۔ایک بڑے براؤن پیپر بیگ میں میدہ، ہینگ پاؤڈر اورتمباکو کواچھی طرح ملالیں۔پھر اسی بیگ میں جھاڑو یادیواریں صاف کرنے والا برش ڈال کر دیواروں پرپھیر دیں جس طرح دیواریں صاف کرتے ہیں اس طرح یہ پاؤڈردیوار پرچپک جائے گا اورچھپکلی اس دیوار پرنہیں آئے گی۔

۳۔پیازکاٹ کردوٹکڑے کرکے کیبنیٹ یاکسی اورجگہ پر رکھ دیں اس سے بھی چھپکلی نہیں آتی۔

۴۔مارکیٹ سے کوئی بھی اچھاساچھپکلی مارنے والااسپرے لیں اوراسکے دوچمچ اسپرے بوتل میں ڈال کرباقی پانی ڈالیں اورتمام گھرمیں روزانہ اسپرے کردیں ۔

۵۔مور کاپر چھپکلی کے لئے خطرے کانشان ہوتاہے کیونکہ مورچھپکلی کاشکار کرتاہے۔اسی لئے چھپکلی اس جگہ سے دوررہتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...