کیا پبلک ٹوائلٹ کا استعمال آپ کو بیمار کرسکتا ہے؟

2,361

اس میں کوئی شک نہیں کہ پبلک ٹوائلٹ جراثیم سے لبریز ہوتے ہیںجسکے باعث وہ بیماریاں پھیلانے کاذریعہ بنتے ہیں۔پبلک ٹوائلٹ میں گھروں میں موجود ٹوائلٹ کے مقابلے میں زیادہ اورخطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق پبلک ٹوائلٹ میں فی اسکوائرانچ میں دوملین بیکٹیریاپائے جاتے ہیں۔

پبلک ٹوائیلٹ سے پھیلنے والے جراثیم و بیماریاں

نیویارک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر مائیکروبائیولوجی اورامونالوجی کے ڈائریکٹر کاکہناہے کہ پبلک ٹوائلٹ میں آنتوں سے پیداہونے والی بیماریوں کے جراثیم بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔جسمیں آلودہ جراثیم جیسے
۱۔ ای کولی جوخونی پیچش اورپیٹ درد کاسبب بن سکتاہے۔
۲۔اسٹریپ ٹوکوکس جوگلے کے انفیکش اوربخار کی وجہ بنتاہے ۔
۳۔ایس اوریس جوجلد کی خطرناک بیماریاں اورنمونیا پھیلاتاہے۔

احتیاطی تدابیر

نیویارک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر مائیکروبائیولوجی اورامونالوجی کے ڈائریکٹر کاکہناہے کہ پبلک ٹوائلٹ میں آنتوں سے پیداہونے والی بیماریوں کے جراثیم بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

ان سب باتوں کایہ مقصد ہرگزنہیں کہ آپ پبلک ٹوائلٹ استعمال نہ کریں یاپھر یہ بھی ضروری نہیں کہ اگر آپ ضرورت کے تحت پبلک ٹوائلٹ استعمال کربھی لیں تو ضروربیمارہوجائیں گے ہاں لیکن احتیاط ضرورکریں ۔
۱۔کوشش کریں کہ اگرآپ پبلک ٹوائیلٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ کی جلد پرکوئی زخم یاخراش نہ ہو۔

۲۔ایچ آئی وی اوردیگرجنسی امراض کے جراثیم انسانی جسم کے باہرطویل عرصے تک زندہ نہیں رہ سکتے اسی لئے انھیں دوسرے جسم میں داخل ہونے کے لئے زخم یاکٹ کی تلاش رہتی ہے جس کےذریعے یہ انسانی جسم میں بآسانی منتقل ہوجاتے ہیں۔

مزید جانئے: صحت مند ازدواجی و جنسی زندگی گزارنے کے اصول

۳۔ٹوائلٹ استعمال کے بعد جراثیم آپ کے ہاتھوں کے ذریعے بڑی آسانی سے منتقل ہوسکتے ہیں جوآپ کواورآپ کے ساتھ رہنے والوں کوآسانی سے بیمارکرسکتے ہیں۔اسی لئے فارغ ہونے کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ ضروردھوئیں۔
۴۔ٹوائلٹ جاتے وقت اگرآپ کے پاس کوئی بیگ وغیرہ ہے تو اسے فرش پرنہ رکھیں بلکہ کوشش کریں کہ دروازے کے پیچھے لٹکادیں تاکہ وہ جراثیم سے محفوظ رہے۔
۵۔جب بھی آپ گھرسے باہر نکلیں توکوشش کریں کہ ٹوائلٹ سے فارغ ہوکرنکلیں تاکہ آپ کوپبلک ٹوائلٹ کی ضرورت ہی نہ رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...