لڑکیوں کو صحت کے لیے کونسے کھیل کھیلنے چاہیئے ؟

1,655

کھیل کھیلنا صحت کے لیے بہت مفید ہے اس سے نئی صلاحیتیں پیدا ہونے کے ساتھ ورزش بھی ہوتی ہے اور جسم صحت مند بنتا ہے ۔ لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی ایسے کھیل کھیلنے چاہیءں جن سے وہ چاق و چوبند اورصحت مند رہ سکیں۔

فٹ بال:

فٹ بال بین الاقوامی اہمیت کا حامل کھیل ہے لڑکوں کی طرح بہت سی لڑکیاں بھی یہ کھیل شوق سے کھیلتی ہیں اس کھیل میں بہت دوڑنا پڑتا ہے اس لیے ٹانگوں کو مضبوط بنانے کے لیے یہ کھیل بہت ہی اچھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھیل اسٹیمنا کو بھی بڑھاتا ہے ۔

والی بال:

والی بال بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے اچھا کھیل ہے اس میں زیادہ بھاگنا تو نہیں پڑتا لیکن مستقل حرکت میں رہنا پڑتا ہے ۔ یہ کھیل گھر کے اندر بھی کھیلا جاسکتا ہے ۔ اس کھیل میں دو ٹیمیں ہوتی ہیں۔ جن کے درمیان میں ایک نیٹ ہوتا ہے اور بال کو نیٹ کے اوپر سے دوسری جانب پھینکنا ہوتا ہے ۔

ٹینس:

ٹینس ایسا کھیل ہے جو اکیلے یا ایک ساتھی کے ساتھ بھی مل کر کھیلا جاسکتا ہے اس میں ٹیم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس کھیل میں بھی تیزی دکھانا پڑتی ہے لیکن بھاگنے کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ٹانگوں اور ہاتھوں کے مسلز کو مضبوط بناتا ہے۔

باسکٹ بال:

جسم کو ایکٹو رکھنے کے لیے ایک کھیل باسکٹ بال بھی ہے ۔ یہ بھی تیزی سے کھیلنے والا کھیل ہے جس میں بھاگنا بھی پڑتا ہے ۔ ٹانگوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہاتھوں اور اوپری دھڑ کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔ صحت کے ساتھ صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

سوئمنگ:

سوئمنگ بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے اگر سوئمنگ کرنے کا موقع ملے تو ضرور کریں۔ سوئمنگ اکیلے بھی کی جاسکتی ہے اور مقابلے کے طور پر ٹیم کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں ۔ بازو اور ٹانگوں کے مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ہے ۔ اس سے اسٹیمنا بڑھتا ہے۔

گولف:

گولف بھی ایک صحت بخش کھیل ہے اس میں بھاگنا تو نہیں پڑتا لیکن چلنا بہت پڑتا ہے جس سے اچھی خاصی واک ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہاتھوں کی بھی بہترین ورزش ہوتی ہے ۔ جس سے کاندھے اور گردن کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔

ہاکی:

اکثر لڑکیاں اسکول ،کالج میں ہاکی کھیلتی ہیں یہ کھیل بھی اچھے اسٹیمنا کے لیے بہترین ہے ۔ مستقل بھاگنے کے ساتھ ہاتھوں اور آنکھوں سے کام لینا بھی ضروری ہوتا ہے ہاکی سے ہونے والی ورزش جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتی ہے ۔

دوڑنا:

دوڑنا صحت کے لیے بہترین ہے جو مسلز کو مضبوط بنانے کے ساتھ دوران خون کو صحیح رکھتا ہے ۔ یہ صرف ورزش ہی نہیں بلکہ اسے کھیل کے طور پر بھی کھیل سکتے ہیں ۔ کسی ایک ساتھی یا پوری ٹیم کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرنے سے آپکو آپ کی صلاحیتوں ، اسٹیمنا اور اسپیڈ کا اندازہ ہوگا۔
صحت مند رہنے کے لیے ان صحت بخش کھیلوں کے ساتھ ضروری ہے کہ اچھی غذا لی جائے اور جنک فوڈ سے پرہیز کیا جائے۔

مزید جانئے : صاف اور خوبصورت دانت پائیں کم خرچ میں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...