اورنج اورلیموں کے چھلکوں کے تیل سے کریں کئی مسائل حل

3,353

اورنج اورلیموں سٹرس فیملی کاحصہ ہیں ۔جو وٹامن سی کاخزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل کے حل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ان سے تیل بھی تیار کیاجاتاہے جو نہایت دلفریب خوشبوکاحامل ہوتاہے۔یہ تیل آپ گھر پربھی تیار کرسکتے ہیں جوبہت سے مسائل کے حل کے لئے آپ کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔
ترکیب
اورنج اورلیموں اچھی طرح دھوکران کے چھلکے نکال کرململ کے کپڑے میں الگ الگ خشک کرلیں۔
جب اچھی طرح خشک ہوجائیں تو چھوٹے مرتبان میں یہ چھلکے ڈال کراوپرسے بادام یازیتون کاتیل ڈالیں۔اسکے بعدآٹھ سے دس لونگیں،دار چینی کے دوٹکڑے ڈال کربیس دن تک اچھی طرح ڈھک کر اندھیرے میں رکھ دیں۔ہردوسرے دن مرتبان کوکھولے بغیر ہلاتے رہیں۔بیس دن کے بعدیہ خوشبودار تیل تیارہوجائے گا۔جسے آپ آرام سے استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر بادام یازیتون کاتیل نہ ہوتو ناریل کاتیل بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔
مزید اچھی خوشبو کے لئے گلاب کی پتیاں بھی ڈالی جاسکتی ہیں۔
نوٹ:اگر اورنج دستیاب نہ ہوں تو صرف لیموں کے چھلکوں کاتیل بھی تیار کیاجاسکتاہے۔
فوائد
۱۔اس تیل کے مساج سے پسینے کی بدبو دورہوتی ہے۔
۲۔یہ تیل سرمیں بھی لگایاجاسکتاہے ۔اسکی خوشبو بہترین ہوتی ہے۔
۳۔سردرد میں لگانے سے درد ٹھیک ہوجاتاہے۔
۴۔سر میں لگانے سے سرسے آنے والی بو اورسیبم دورہوجاتاہے۔
۵۔ہاتھو ں پر اسکے مساج سے ڈارک نکل اورکہنیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
۶۔چہرے کے مساج سے داغ دھبے دور،اسکن موئسچرائز اورجھریاں نہیں آتی ہیں۔
۷۔اسپرے بوتل میں پانی ڈال کراگرایک چمچ یہ آئل ڈال کراچھی طرح مکس کرکے اسپرے کریں تو گھرمیں یہ نیچرل ایئر فریشنر کاکام کرتاہے۔
۸۔یہ آئل اینٹی انفیکشن اوراینٹی ڈپریشن خصوصیات کاحامل ہوتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...