عید الاضحی میں گھر کی صفائی اور دیگر تیاریوں کے ٹوٹکے

1,340

عیدالفطر کے جاتے ہی گھرمیں عید الاضحی کی تیاریاں زوروشورسے شروع ہوجاتی ہیں کیونکہ خصوصاً بچوں کی دلچسپی بکرا عید میں زیادہ نظرآتی ہے۔ خیر جناب بچوں کا کیا ہے وہ تو صرف گائے اوربکرے کی آمد ،انھیں گھمانے اوران کے ساتھ وقت گزارنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔
ساری ذمہ داری تو گھر کے بڑوں خصوصاً خواتین پرآجاتی ہے۔جہاں عیدالفطر میں خواتین وحضرات کی مصروفیت کم ہوتی ہے وہیں عید الا ضحی میں دوگنی بلکہ چوگنی ہوجاتی ہے۔قربانی سے پہلے قربانی کے جانور کی دیکھ بھال اورقربانی کے سامان کی خریداری سے لے کرقصائی کی بکنگ اورقربانی سے لے کرگوشت بانٹنے اورسمیٹنے تک کی مصروفیت کافی تھکادیتی ہے۔اسی لئے جانوروں کی خریداری اورعیدالا ضحی کی تیاری کے لئے چند ٹپس ہیں جن پراگر آپ عمل کریں تو آپ کے لئے آسانی ہوسکتی ہے۔

مویشی منڈی کی احتیاط

۱۔مویشی منڈی میں ڈسٹ ماسک ضرورپہنیںیاکوئی کپڑایارومال باندھ لیں۔
۲۔بچوں کومنڈی لے جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں موجود جراثیم بچوں کامدافعتی نظام خراب کرسکتے ہیں۔
۳۔بیمار حضرات جیسے دمہ،نزلہ کھانسی ،الرجی،ذیابیطس اوربلڈ پریشر وغیرہ کے مریض منڈی جانے سے اجتناب برتیں۔
۴۔جانورکوگاڑی میں لے جانے سے لے کرگھرپراتارتے ہوئے احتیاط کریں تاکہ وہ زخمی نہ ہوجائے۔
۵۔کوشش کریں جانور جس گاڑی میں لائیں وہ آرام دہ ہو تاکہ جانور باآسانی،صحیح سلامت اورسکون کے ساتھ گھرلایاجاسکے۔

قربانی اورگوشت کی تقسیم کا سامان

عید الاضحی پرقربانی اورگوشت کی تقسیم کاسامان پہلے ہی سے تیار کرلیں تاکہ عین وقت پر کام کے بوجھ کی وجہ سے آپ کوتھکن نہ ہو۔قربانی کے جانورکے کھانے پینے اوررہن سہن کاخاص خیال رکھیں۔ کوشش کریں کہ اسے کوئی تکلیف نہ ہو۔
۱۔چٹائی ،چھری ،بغدے اورقیمہ نکالنے کی مشین بکراعید کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔اسی لئے اگر نئے لینے ہوں یاپرانی چھریوں کوہی دھار لگوانی ہوتو وہ بھی کروالیں۔
۲۔کوشش کریں کہ گوشت کی کٹائی میں استعمال ہونے والے تمام برتن اورچھریاں ،مڈی وغیرہ نئی ہوں زنگ آلود نہ ہوں۔
۳۔گوشت کی تقسیم کے لئے سفید ٹرانسپیرنٹ بیگ لیں اخبار یا رنگ والے بیگ وغیرہ میں گوشت کی تقسیم سے گریز کریں۔گوشت کٹنے کے بعد فوراًہی حصے کرکے پیک کروادیں تاکہ گوشت جراثیم سے پاک رہے۔

پکوان کی تیاری

عید الاضحی ہواورباربی کیو اوردیگر مزے مزے کے پکوان نہ ہوں تو ایساتوممکن ہی نہیں ہوتا۔اسی لئے ان تمام پکوانوں کی تیاری کے لئے مصالحوں کاانتظام پہلے سے ہی کرکے رکھ لیں۔خصوصاً ان مصالحہ جات کی تیاری پہلے سے کرلیں جن کی فوری ضرورت پڑتی ہے۔جیسے قربانی کے فوراً بعد کلیجی کی تیاری کی جاتی ہے۔اسی لئے اگر پہلے سے تمام اجزاء اورباربی کیوکاسامان تیارکرکے رکھ لئے جائیں توپریشانی سے بچاجاسکتا ہے۔

گھرکی صفائی

کوئی بھی تہوارہویاتقریب گھرکاصاف ستھرا ہونانہایت ضروری ہے۔عید الا ضحی پرگھرمیں قربانی کے لئے گائے اوربکروں کی آمد کے ساتھ ہی صفائ کی اشد ضرورت پیش آنے لگتی ہے۔جانوروں اورچاروں کی مہک پورے گھرمیں رچ بس جاتی ہے اورقربانی کے بعد گوشت کی بو تو بس مت پوچھیں برداشت کرنامشکل ہوجاتی ہے ۔اسی لئے اسپرے وغیرہ کاخاص انتظام رکھیں۔اورفوراً فوراً صفائی کاانتظام کروائیں تاکہ تعفن نہ پھیلے۔سرفیس کلینر کااستعمال ضرورکریں۔خصوصاً چھوٹے بچوں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں جانوروں کوہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ ضروردھلوائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...