خراب پوسچر کے صحت پرمنفی اثرات

860

اٹھنے بیٹھنے اورچلنے پھرنے کے دوران آپ کی جسمانی حالت کادرست انداز پوسچر کہلاتاہے۔اگر آپ سیدھے ہوکرنہیں چلتے یاکمرسیدھی کرکے نہیں بیٹھتے تو اس عمل سے آپ کاپوسچر خراب ہوجاتاہے اورآپ کی جسمانی صورتحال کے ساتھ ساتھ صحت پربھی اثرانداز ہوتاہے۔پوسچر کاٹھیک ہونا جسمانی بناوٹ پراثرانداز ہوتاہے۔آپ کی چال ڈھال اوراٹھنے بیٹھنے کے انداز سے ہی آپ کی شخصیت کی پہچان ہوتی ہے۔ساتھ ہی اگر پوسچر خراب ہوتوجسمانی بناوٹ تو خراب ہوتی ہی ہے ساتھ ہی کمردرد کی شکایت بھی شروع ہوجاتی ہے۔

1۔نظام ہضم

خراب پوسچر عمل انہضام کے نظام کو متاثرکرتاہے کیونکہ یہ باؤل موومنٹ پراثرانداز ہوتاہے۔دوسرایہ کے پوسچرکاٹھیک نہ ہونامیٹابولزم کوسست کردیتاہے۔اس کے باعث جوکھاناآ پ کھاتے ہیں اس کاپروسیس بھی ٹھیک طرح سے نہیں ہوپاتاجسکے باعث پورانظام ہضم درہم برہم ہوکررہ جاتاہے۔

2۔ دل کے امراض

جسمانی تندرستی صحت (health and wellness) کی علامت سمجھی جاتی ہے لیکن اگر پوسچر ٹھیک نہ ہوتوجسمانی صحت متاثر ہوتی ہے۔اورجسم کے تمام اعضاء اس سے متاثر ہوتے ہیں۔خصوصاً خواتین میں رگوں کے پھول جانے کے عمل سے دل پربرااثرپڑتاہے۔دل کی بہترین صحت کے لئے ضروری ہے کہ اٹھنے اوربیٹھنے کے انداز بدلے جائیں۔

3۔ کمردرد

مسلسل پوسچر خراب رکھنے کے سبب شدید کمردرد کی شکایت ہوسکتی ہے۔اگرپوسچرٹھیک نہ ہوتو یہ کمرپرشدید دباؤ کاباعث بنتاہے ۔جس کے نتیجے میں آگے جاکرمزید مسائل میں اضافہ ہوسکتاہے۔جسمیں ڈسک کی خرابی اورانتہائی شدید دردکاہوناشامل ہے۔جب بھی آپ بیٹھیں تو اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ بالکل سیدھے ہوکربیٹھیں۔

4۔ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل

ریڑھ کی ہڈی کے مسائل عموماً پوسچرکے خراب ہونے کے باعث ہوتے ہیں۔پوسچراگر ٹھیک نہ رکھاجائے تو ریڑھ کی ہڈی کی پوزیشن میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔جولوگ اس مسئلے سے متاثر ہوتے ہیں انھیں توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کاسامنارہتاہے۔لہٰذاکوشش کریں کہ اپنے پوسچر کوہمیشہ درست رکھیں۔

5۔ جسمانی ساخت میں تبدیلی

خراب پوسچرسے سب سے زیادہ نمایاں ہونے والی تبدیلی آپ کے جسم میں آتی ہے ۔جس کے باعث پیٹ کانکلنا،کندھوں کاجھکنا اوروزن کابڑھناعام سی بات ہے۔آپ نوٹ کریں کہ جیسے ہی آپ پوسچرٹھیک کرکے کھڑے یابیٹھے ہوتے ہیں توسلم لگتے ہیں۔جبکہ اپنے آپ کوڈھیلاڈھالاچھوڑنے سے جسم لٹک جاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...