المونیم فوائل ہے کمال ،گھر داری میں کیجئے اس کا استعمال

4,769

چاندی کے زیوارت کی چمک بڑھائیں

چاندی کے زیوارت میں نمی رہ جائے تو وہ جلد ہی کالے ہو جاتے ہیں ۔اگر آپ چاندی کے نئے زیورات بنانے جا رہی ہیں تو پہلے پرانے زیوارت کو نیا جیسا بنانے کے لئے المونیم فوائل استعمال کر کے دیکھیں ۔
نیم گرم پانی میں ایک ٹیبل اسپون نمک کو اچھی طرح حل کر لیں اور پھر اس میں المونیم فوائل کی چند پٹیاں کاٹ کر ڈال دیں ،اور اپنے زیورات کچھ دیر کے لئے اس محلول میں ڈال دیں اور نرم فلا لین کپڑے سے ہلکے ہاتھوں سے رب کریں ۔نمک اور المونیم میں شامل سلور سلفائڈ چاندی کے زیورات کو چاند کی طرح چمکا دے گا ۔

اسٹیل وول کو زنگ لگنے سے بچائیں

برتنوں کو چمکا نے کے لئے اسٹیل وول استعمال کیا جاتا ہے لیکن چند دنوں میں ہی اس میں زنگ لگنے کی وجہ سے پھینکنا پڑجاتا ہے ۔
المونیم فوائل کو ہاتھوں سے دبا ئیں اور اسٹیل وول رکھنے والے برتن میں نیچے بچھا دیں اور بے فکر ہو کر اسٹیل وول استعمال کرتے جائیں ۔

قینچی کی دھارتیز کریں

پرانی قینچی کی دھار تیز کرنے کے لئے المونیم فوائل کی بچی ہوئی پٹیاں استعمال کریں ۔
المونیم فوائل کو استعمال کے بعد پھینکنے سے پہلے تین چار تہہ میں فولڈ کریں اور قینچی سے کاٹ لیں سات سے آٹھ دفعہ تیز تیز قینچی چلائیں ۔قینچی کی دھار تیزہو جائے گی ۔

برتن چمکائیں

اسٹین لیس اسٹیل یا چاندی اور تانبے کے پرانے برتنوں کی چمک واپس لانے کے لئے ایک پتیلی میں پانی ابالیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ،نمک اور المونیم فوائل کو چڑمڑ کر کے ڈال دیں اور پرانے برتن ڈال کر دس سے بیس منٹ تک ابالیں تھوڑی دیر میں پرانے برتن نئے جیسے ہو جائیں گے ۔
جلے ہوئے برتنوں کی کھرچن دور کرنے کے لئے اسٹیل وول کی جگہ المونیم فوائل کو گولا بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اوون کی گرل بھی استعمال شدہ المونیم فوائل سے آسانی سے صاف کی جا سکتی ہیں ۔

بیٹری تیز کریں

اگر کسی کھلونے یا ریموٹ میں بیٹری کے اسپرنگ ڈھیلے ہو جائیں اور بیٹری سیلز فٹ نہ ہوں تو سیلز اور اسپرنگ کے بیچ کی خلاء کو پوری کرنے کے لئے المونیم فوائل کا ٹکڑا لگائیں ۔

کپڑوں پر استری آسانی سے کریں

آئرن پیڈ پر ایک تہہ المونیم فوائل کی بچھا کرماسکنگ ٹیپ سے چپکا لیں اب اس پر ایک چادر بچھا لیں ۔ ا ب آپ اطممینان سے کپڑے استری کریں ۔آپ کے کپڑے جلدی استری ہوں گے اور شکنیں بھی جلدی غائب ہو جائیں گی ۔
گرم استری پر اگر کپڑا چپک جائے تو گرم استری کو ایک دفعہ المونیم فوائل پر سے گزاریں ۔استری صاف ہو جائے گی ۔

بالوں کو کرل کریں

بالوں کی لٹوں کو دو انگلیوں پر گھمائیں اور بالوں پر المونیم فوائل لپیٹ کر چند سیکنڈ کے لئے اسٹریٹنر مشین پر رکھیں ۔اس طرح آپ بغیر کسی خرچے کے سارے بال منٹوں میں کرل کر سکتی ہیں ۔

تصویروں کا بیک گراؤنڈ بنائیں

بڑے سائز کا المونیم فوائل لے کر ہاتھ سے شکنیں دیں اور دیوار پر چسپاں کر لیں ۔ ڈی ایس ایل آر کیمرے سے کھینچی گئی تصویروں میں المونیم فوائل کا بیک گراؤنڈ بلر ہو کر حسین منظر پیش کرتا ہے ۔

وائی فائی اسپیڈ تیز کریں

المونیم فوائل کا بڑا ٹکڑا لے کر اسے تین تہہ میں فولڈ کریں اور موڑ کر( کرو )کر کے راؤٹر کے انٹینے کے سامنے کھڑا کر دیں ۔اور وائی فائی کے تیز سگنلز کا فائدہ اٹھائیں ۔

ماچس کی ڈبیا گیلی ہونے سے بچائیں

عام طور پر خواتین گیلے ہاتھوں سے ماچس جلانیکی کوشش کرتی ہیں اور ڈبیا گیلی ہو جاتی ہے ۔ اگر ماچس کی ڈبیا کا آدھا حصہ المونیم فوائل سے لپیٹ لیا جائے تو آپ گیلے ہاتھوں سے بھی ماچس استعمال کر سکتی ہیں ۔

پائپنگ بیگ

کیک کی ڈیکوریشن کے لئے آپ المونیم فوائل سے پائپنگ بیگ بنائیں ۔
المونیم فوائل کی کون بنا کر آپ اسے فنل (قیف ) بنا سکتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...