برج جدی افراد کی شخصیت کے راز

2,442

برج جدی کے حامل لوگ ارادے کے پکے ہوتے ہیں ۔حوصلہ مندی ،انقلابی طبیعت اور مدد کرنے کا جذبہ ان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔اپنی ذمہ دار شخصیت کی بناء پر اچھے لیڈر اور منتظم ثابت ہوتے ہیں۔ کام کے معاملے میں دھن کے پکے،غیر جذباتی اور غیر جانبدار ہوتے ہیں ۔

بعض اوقات ان کی منفی خصوصیات ان کی شکی،ضدی اورجلد ناراض ہونے والی شخصیت میں جلد واضح ہو جاتی ہیں۔یہ اوپر سے سخت مزاج لگتے ہیں لیکن اندر سے نرم دل کے مالک ہوتے ہیں ۔

خوبیاں :

جدی افراد کی سب سے بڑی خوبی ان کا حوصلہ ،صبر اور برداشت ہوتی ہے۔ کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں اور آخر کار کامیاب ہو جاتے ہیں ۔

اچھی خصوصیات کے حامل،اپنے آپ میں مگن رہنے والے یہ لوگ خود کو دوسروں پر ظاہر کرنے سے کتراتے ہیں لیکن کسی تعلق کے قائم ہونے کے بعدنہایت قابل بھروسہ اور مستقل مزاج ثابت ہوتے ہیں۔ان کے صبر اور برداشت کی بناء پر کوئی بھی چیز ناممکن نہیں لگتی۔

خامیاں :

جدی افراد اپنے لئے بہت اونچی امیدیں قائم کر لیتے ہیں جن کے حاصل نہ ہونے کی بناء پراپنے ارد گرد لوگوں سے ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہیں ۔ان کی طبیعت میں درد مندی کی کمی انھیں سرد مزاج بنا کر لوگوں سے دورکردیتی ہے۔

جدی افراد کے تعلقات:

جدی افراد سے تعلق قائم کرنا خاصہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ جدی افراد اپنی شخصیت کے راز بہت مشکل سے کسی پر آشکار کرتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ دوسروں سے بہت دور ہوتے ہیں ۔

یہ اپنے اندر کے جزبات دوسروں پر بہت کم ظاہر کرتے ہیں ۔حالانکہ وہ اپنی جوانی میں دوسروں کے ساتھ خوش وخرم رہتے ہیں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خود کو اپنی دنیا میں مگن کر لیتے ہیں۔

جیون ساتھی:

جب بات جیون ساتھی کے انتخاب کی آتی ہے تویہ ایسے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں جو آزاد، مضبوط اور اعلیٰ اخلاق کے حامل ہونے کے ساتھ ان کے جذبات کو بھی سمجھ سکیں۔

جدی افراد کے لئے ایسا ساتھی تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن جب یہ اپنی پسند کا ساتھی تلاش کر لیتے ہیں یا جس کو اپنا جیون ساتھی بناتے ہیں۔

اس کے لئے قابل بھروسہ اور مستحکم ثابت ہوتے ہیں ۔کیونکہ جب ان کے ساتھی پران کی شخصیت کے راز کھلتے ہیں تو ان کے مزاج میں حیرت انگیز تبدیلیاں نظر آتی ہیں۔

جدی افراد اپنے احساسات اور جزبات کو چھپائے رکھتے ہیں جنھیں صرف وہی لوگ جان سکتے ہیں جو ان کے نہایت قریب ہوتے ہیں۔بچوں کی دیکھ بھال نہایت ذمہ دار ی اور صبروبرداشت کے ساتھ کرتے ہیں۔

جدی بچے:

بعض اوقات یہ بچے کافی مشکل ثابت ہوتے ہیں اگر ان کے والدین لاپرواہ اورآزاد خیال ہوںتو ان بچوں کے کردار کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بچے آگے جاکر اچھے منتظم بھی ثابت ہوتے ہیں ۔ جدی بچوں کے اپنے والد سے تعلقات خاصے مشکل ہوتے ہیں۔جس کی وجہ شروع ہی سے ان کی انا اور خود پسندی ہوتی ہے۔ زندگی کے مثبت رویوں کو سمجھنے کے لئے جدی بچوں کو نہایت توجہ،خوشیوں اورمحبت کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...