برج سرطان کی خصوصیات

8,175

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ مخلص ، گھر سے محبت کرنے والے اور تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ یہ نہایت ہمدرد اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔

یہ موڈی طبیعت کےہوتے ہیں اور ان کی شخصیت کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ انھیں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہےزاوردوستی نبھانے کا ہنر جانتے ہیں ۔

برج سرطان سےتعلق رکھنے والے افراد کی خصوصیات:

تخلیقی صلاحیت رکھنے والے :

سرطان افراد میں فنی اور تخلیقی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اپنی سوچ اور جذبات کا اظہار تحریر ، شاعری یا مصوری کے ذریعے کرنے میں انھیں تسکین حاصل ہوتی ہے ۔

یہ اپنے محبت کرنے والوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے چیزیں بنا کر انھیں پیش کرتے ہیں ۔ اپنی فیملی اور دوستوں سے اپنا لگائو ظاہر کر کے انھیں بہت خوشی ہوتی ہے ، اپنے خیالات کے ذریعے بہترین تخلیقی کارکردگی دکھاسکتے ہیں ۔

مزید جانئے : آج کا دن کیسا رہے گا

فرمانبردار:

سرطان افراداپنے رشتوں ، چاہنے والوں سے تعلقات کا بہت خیال رکھتے ہیں ۔ یہ دوسروں کے ساتھ فرمانبردار اور مخلص ہوتے ہیں اور اپنے اس خلوص کے بدلے میں کوئی امیدیں وابستہ نہیں کرتے ہیں ۔

برج سرطانوالے افراد اکثر اس بات سے پریشان ہوتے ہیں آخر لوگ ان سے اپنی سوچ اور خیالات کا اظہار کیوں کردیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں اور ان کی باتیں سن کر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سرطان افراد نہایت فرمانبردار ہوتے ہیں جن پر آسانی سے بھروسہ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ فورا اعتماد کرلیتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہیں کہ ان کے جذبات کو اکثر ٹھیس پہنچتی ہے۔

گھرسےمحبت کرنےوالے:

برج سرطان والے افراد گھر کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ دن بھر کی دوڑ دھوپ کے بعد گھر انھیں سکون فراہم کرتا ہے ۔ یہ اپنے گھر سے بہت محبت کرتے ہیں گھر سے دور زیادہ وقت گزارنا نہیں چاہتے ۔

گھر کی سجاوٹ اور آرائش میں یہ کافی وقت اور پیسہ لگاتے ہیں اور گھر والوں کے لئے بہت فکر مند رہتے ہیں۔

ہمدرداورنرم مزاج:

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کچھ لینے سے زیادہ دینا پسند کرتے ہیں ۔ ان کے ہاتھ دینے کے واسطے کھلے ہوتے ہیں ۔

وہ اُن لوگوں سے ہمیشہ مخلص رہتے ہیں جو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ بدلے میں انھیں محبت اور توجہ ملے۔ یہ بہت زیادہ دوست نہیں بناتے بلکہ مختصر حلقہ احباب اور رشتہ داروں میں خوش رہتے ہیں۔

حساس:

بہت زیادہ حساسیت کی وجہ سے سرطان افراد بہت جلدی دکھی ہوجاتے ہیں اور اپنے گھر میں پناہ حاصل کرتے ہیں۔ انھیں اکثر سہارے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

سرطان افراد اپنا ماضی نہیں بھلاتے اور اکثر اس کی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے اوپر اسے حاوی نہیں ہونے دیتے ۔

مزید جانئے: برج میزان کی9 خصوصیات جنھیں جاننا ضروری ہے

امن پسند اورخوش رہنےوالے:

بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑے سےدور رہتے ہیں ان کی ذہنی صحت کے لیے امن و سکون بہت ضروری ہے۔

یہ لوگ تبدیلی کے شوقین نہیں ہوتے اس لیے اپنا شروع کیا ہوا کام آسانی سے ختم کرلیتے ہیں ۔ یہ کام کرنے میں کاہلی بھی نہیں کرتےاور اپنے دلچسپی والے کام میں دن رات کی پرواہ نہیں کرتے۔

ہمدرد:

سرطان افراد اپنے ساتھ دوسروں کے احساسات کا بھی خیال رکھتے ہیں یہ صورت حال کبھی ان کے لیے مشکلات بھی پیدا کردیتی ہے کیونکہ وہ ایسی صورت میں اپنے اور دوسروں کے احساسات کا موازنہ نہیں کر پاتے۔

سرطان افراد دوسروں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیںاور ان کی تکلیف میں فوری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید جانئے :برج قوس کے زیرِِاثر افراد کی خوبیاں اور خامیاں

موڈی:

کبھی کبھی برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو سمجھنا کافی مشکل ہوجاتا ہے ۔ یہ کبھی دل شکستہ ہوتے ہیں تو کبھی مزاح سے بھرپور۔ کبھی کبھی ان کے موڈ کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ کس بات کا کس طرح رد عمل دینگے ۔

یہ اپنے احساسات کا اظہارکرنے میں کبھی کبھ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ اس صورت حال میں اگر انھیں وقت دیا جائے تو یہ واپس اپنی دنیا میں آجاتے ہیں۔

جذباتی:

برج سرطان والے افراد بہت جذباتی ہوتے ہیں ۔ کبھی یہ اپنے احساسات کے لیے دوسروں کا سہارا چاہتے ہیں اور کبھی سرد مہری دکھاتے ہیں اس کا دارومدار ان کے موڈ یا ان کے قریبی دوستوں کے رویے پر ہوتا ہے۔

مزید جانئے :برج سرطان کی خصوصیات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...