برج دلو افراد کی شخصیت کے راز

3,414

دلو افراد بے مثال شخصیت کے حامل ہوتے ہیں ۔اپنی خصوصیات کی بناء پر یہ فوراً پہچان لئے جاتے ہیں ۔
دلو افراد میں پائی جانے والی خصوصیات درج ذیل ہیں۔

برج دلو کی خصوصیات

آزاد اور خود مختار:

دلو افراد آزاد شخصیت کے مالک ہونے کی وجہ سے کسی بھی طرح کی پابندی پسند نہیں کرتے ۔اس لئے ایسی پابندیوں سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ آزادانہ ماحول ان کی آسودگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔

دلو افراد اجتماعی طور پر کام کرنے کے بجائے اپنے انداز سے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ہر چیز کے بارے میں مضبوط رائے قائم کرتے ہیں اور کچھ نیا کرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔ رشتوں کے معاملے میں جیو اور جینے دوکے اصول کے مطابق (جہاں ہر کوئی آزاد ہو)زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

جدت پسند:

نئی چیزیں تخلیق کرنے اور آگے بڑھنے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور اچھی باتوں کا شعور رکھتے ہیں اور ایسے ہی ساتھی کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ایسا ساتھی جو ان کو سہارا دینے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرے اچھا ساتھی ثابت ہو تا ہے۔

جستجو رکھنے والے:

دلو افراد ذہین ہوتے ہیں ،اور ہر چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔تصویر کے دونوں رخ دیکھنا چاہتے ہیں اور مثبت اور منفی دونوں رائے پر غور کرتے ہیں پھر کوئی نتیجہ اخذ کرتے ہیں ۔تنہائی پسند ہونے کے ساتھ میل جول بھی چاہتے ہیں اوردوسروں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں ۔

خوش طبع اور ذہین:

دلو افراد ہنسی مذاق کے ذریعے دوسروں کو خوش کرنا چاہتے ہیں ۔دوسروں کو خوش دیکھ کر انھیں دلی خوشی ہوتی ہے جبکہ اس کے بدلے میں وہ کچھ نہیں چاہتے۔ دلو افراد کی زندگی خوشیوں اور تفریح سے بھری ہوتی ہے ۔

یہ اپنے ساتھی کو کبھی بور نہیں ہونے دیتے اور گھومنے پھرنے اور تفریح کے نئے نئے منصوبے بناتے رہتے ہیں ۔

شخصیت شناس:

دلو افراد میں لوگوں کو سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ جان جاتے ہیں کہ کس سے کس طرح پیش آنا ہے۔اس طرح وہ ہر طرح کے لوگوں سے نمٹ لیتے ہیں اور ہر طرح کی صورت حال پر قابو پالیتے ہیں۔

اپنی اچھی گفتگو کی صلاحیت کی بناء پرنا صرف اپنی بات کو منوالیتے ہیں بلکہ کبھی اسے سازش کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ہمیشہ عقل وفہم کی بنیاد پرچیزوں کا مطالعہ کرنے کی وجہ سے جذبات کبھی بھی ان کی راہ میں حائل نہیں ہوتے۔

جذباتیت سے دور رہنے والے:

دلو افرادجذبات کے بجائے عقل سے فیصلہ کرتے ہیں ۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان میں جذبات نہیں ہوتے بلکہ یہ کوئی فیصلہ کرتے وقت جذبات کو آڑے نہیں آنے دیتے۔

یہ صورت حال دوسروں کے لئے تکلیف دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ کوئی رشتہ قائم نہیں رکھ پاتے بلکہ اس رشتے کو قائم رکھنے کے لئے دوسری طرف سے لچک اور گنجائش ہونے کے ساتھ اپنے ساتھی کوسمجھنا بھی ضروری ہے۔اس طرح دلو مرد یا عورت کبھی بھی دلبرداشتہ نہیں ہوگا۔

غیر روایتی:

دلو افراد عام زندگی سے ہٹ کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں ،یہ تبدیلی چاہتے ہیں اور بوریت کو کبھی قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتے۔کند ذہن اور روایتی افراد سے انھین دلچسپی نہیں ہوتی۔

دلو افراد ہر موضوع پر دسترس رکھتے ہیں اوردوسروں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ۔اپنی خصوصیات کی بناء پر دوسروں کی توجہ حاصل کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

مخلص:

دلو افراد نرم مزاج ہونے کی وجہ سے اچھے ساتھی اور دوست ثابت ہوتے ہیں۔اگر یہ کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اسے ضرور پورا کرتے ہیں ۔دلو افراد کبھی بھی جان بوجھ کر کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں چاہتے بلکہ یہ دوسروں کی عزت کرتے ہیں ۔

ضدی:

اپنی انوکھی طبیعت اور ہر کام اپنے انداز میں کرنے کی وجہ سے یہ ضدی ہو جاتے ہیں ۔وہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ کوئی دوسرا کیا سوچے گا۔ اپنے انداز میں کام کرنے کی وجہ سے یہ اکثر ناکام بھی ہو جاتے ہیں۔

اپنی ضدی طبیعت اور غیر لچکدار رائے قائم کرنے کے باوجودیہ اپنی مرضی دوسروں پر نہیں تھوپتے بلکہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔

انسانی فلاح وبہبود کے حامی:

اکثر دلو افراد فلاح وبہبود کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں ۔یہ جہاں تک ممکن ہو دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وہ اپنی زندگی سے دوسروں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں ۔اپنی ان صلاحیتوں کی وجہ سے یہ اچھے سیاستدان ،سماجی کارکن یا ماہر نفسیات بن سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...