فرج کی ناگوار بو کا خاتمہ کرنے کا زبردست ٹوٹکہ

15,405

فرج ہرگھرکی ضرورت ہے اورہرگھرمیں ضرورموجود بھی ہوتاہے ۔گھرمیں موجودتمام اشیاء کی صفائی اوردیکھ بھال اورسب کی نظریںاکیلی بیچاری خاتون خانہ پرآکرٹک جاتی ہیں۔فرج کی صفائی تو ہوجاتی ہے لیکن فرج کے حوالے سے سب سے زیادہ مسئلہ فرج سے آنے والی بو کاہوتاہے کیونکہ جب بھی آپ فرج کھولیں تو آنے والی بو آپ کے فرج میں موجود اشیاء کاراز بھی کھول دیتی ہیں۔

اسی لئے آج آپ ایسا طریقہ جان پائیں گی جس کے بعد آپ کے فرج سے آنے والی بوکاحل آپ کے لئے مشکل نہیں رہے گا۔

 

فرج میں بو آنے کی وجوہات

فرج میں مختلف اشیاء خصوصاً مچھلی ،لہسن،خربوزہ،سیب اورجھینگے وغیرہ اسٹورکرنے کے باعث فرج میں ناگواربوپیداہوجاتی ہے جوفرج کھولنے پرآپ کوناک بند کرنے پرمجبورکردیتی ہے۔اورآپ چاہے فرج کی جتنی بھی صفائی کرلیں لیکن پھر سے کھانے پینے کاسامان رکھنے کے باعث ناگوار بوآناایک فطری عمل ہے ۔جلد بازی کے باعث اکثر اشیاء بغیر پیکنگ اورایئر ٹائٹ جار کے فرج میں اسٹور کردی جاتی ہیں۔

جس کے باعث ان تمام اجزاء کااروما مل کراورفرج میں بس کر عجیب سی مہک پیداکردیتاہے اورتواورفرج میں رکھاپانی اوردودھ بھی اس سے نہیں بچ پاتے۔

 

بو دور کرنے کا نسخہ

فرج میں آنے والی ناگواربو کاخاتمہ کرنے کے لئے عام طورسے بیکنگ سوڈابہت مشہورہے ۔جوکیمیاتی مرکب ہونے کے باعث ایسیڈک مالیکیولز کوجذب کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔لیکن اس سے بھی سستااورآسان حل اورساتھ ہی زیادہ موثر ہے۔

چارکول جوہرگھرمیں موجود ہوتاہے اوراگر یہ موجود نہ بھی ہوتوہرجگہ آسانی سے مل جاتاہے۔ اس کو بھی آپ اپنے فرج کی بودورکرنے کے لئے استعمال کرسکتی ہیں۔ آپ ان دونوں کاٹیسٹ کرناچاہیں توایک چھوٹے فرج میں ایک کپ بیکنگ سوڈااورایک کپ چارکول باری باری رکھ کردیکھیں تو آپ جان پائیں گی کے چارکول اس سلسلے میں زیادہ موثرکام کرتاہے۔
چارکول آپ کے فرج کے لئے ایک انتہائی موثر ڈیوڈورائزر کاکام کرتاہے۔ایکٹیویٹڈ چارکول کیونکہ خالص کاربن ہوتاہے اسی لئے یہ تمام آرگینک مالیکیولز کوجذب کرلیتاہے۔اوراپنے اردگرد موجود تمام نامیاتی ذرات کاخاتمہ کرکے ہرطرح کی بوکودورکرتاہے۔

اگرآپ ایکٹیویٹڈ چارکول کواپنے فرج میں رکھتی ہیں تو کم از کم ایک مہینے تک آپ اپنے فرج سے آنے والی بوسے چھٹکاراپاسکتی ہیں۔اس کے بعد آپ اسے دوبارہ تبدیل کردیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...