شادی سے صحت کو حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد

38,527

کہتے ہیں شادی زندگی میں ٹہراؤ لے کر آتی ہے ۔ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے اسے کامیابی سے نبھانے کے لئے صبر، برداشت اور مثبت رویے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ شادی سے معاشرتی فوائد کے علاوہ کئی طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ صحت کے حوالے سے شادی کیوں ضروری ہے آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں :

ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی

شادی کرنے کے بعد مرد اور خواتین میں ہارٹ اٹیک کے امکانات میں کمی آتی ہے یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق شادی شدہ خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 65 فیصد تک جبکہ مردوں میں 66 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحفظ کا احساس

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ جوڑے کے اندر ایسی خطرناک سرگرمیوں کا حصہ بننے کا امکان کم ہو جاتا ہے جو ان کے لئے کسی نقصان کا سبب بنے جیسے تیز رفتار سے گاڑی چلانا اور نشہ وغیرہ اسکی ممکنہ وجہ یہ ہے کے شادی کے بعد احساس بڑھ جاتا ہے اور آپ اپنے تحفظ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

فالج کے خطرات میں کمی

ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ مردوں میں جان لیوا فالج کے دورے کا خطرہ تنہا مرد کے مقابلے میں 64 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ شریک حیات سے اچھا تعلق فالج سے بچا? کے امکانات پر اثرانداز ہوتا ہے۔

ذہنی تناؤ میں کمی

روزمرہ کے مسائل میں شادی کے بعد ذہنی تناؤ یہ مایوسی کے خطرات میں کافی حد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے طویل تعلقات ان ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ بنتے ہیں جو تناؤ یہ مایوسی کا سبب بنتے ہیں۔

پرسکون نیند

اگر آپکے تعلقات اپنی شریک حیات سے اچھے ہیں تو آپ زیادہ پر سکون نیند حاصل کر سکتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جن کے تعلقات اپنی شریک حیات سے اچھے نہ ہوں یہ کنوارے ہوں۔

طویل عمر

شادی کرنے کا سب سے بڑا فائدہ طویل عمر ہے محققین کے مطابق شادی کے بعد عمر میں کئی برس تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے اس کے مقابلے میں غیرشادی شدہ افراد میں جلد موت کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

اعصابی امراض کے خطرات میں کمی

شادی شدہ مرد اور خواتین میں متعدد دماغی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ شادی شدہ جوڑے کے اندر ڈپریشن کی شرح کم ہوتی ہے اور دیگر نفسیاتی امراض لاحق ہونے کا خطرہ کنوارے افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...