بڑھتی عمر کے ساتھ نیند میں کمی،وجوہات اور علاج

13,499

اکثر دیکھا گیا ہے کہ اکثر بڑی عمر کے افراد صبح بہت جلدی یا آدھی رات کو ہی اٹھ جاتے ہیں۔ان کی نیند کا دورانیہ کافی کم ہو جاتا ہے یا پھررات میں  بہت کم اور دن میں زیادہ سوتے ہیں۔
آخر کیا وجوہات ہیں جس کی وجہ سے نیند کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے اور اس اہم معاملے کو کس طرح حل کیا جائے۔

بڑوں کے لئے کتنی نیند ضروری ہے ؟

سب کے لئے ایک جیسی نیند ضروری نہیں ہوتی ہے ہر ایک کے لئے نیند کا ضروری دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔پھر بھی ماہرین نے بڑی عمر کے افراد کو ۷ سے ۹ گھنٹے سونے کا مشورہ دیتے ہیں ۔اگر آپ کم نیند لے کر بھی چست اور توانا رہتے ہیں تو آپ کو زیادہ نیند کی ضرورت نہیں . ۔

 اگر نیند پوری نہ ہوجس کی وجہ سے آپ کی طبیعت اوجھل محسوس ہوتی ہے تو آپ کچھ باتوں کے ذریعے اچھی نیند لے سکتے ہیں ۔

مزید جانئے : اچھی نیند کے لئے یہ کام کریں


اچھی نیند لینے کے طریقے:

سونے کا وقت مقرر کریں :

روزانہ مقررہ وقت پرسوئیں اور ا ٹھیں ،یہاں تک کہ تعطیلات پر بھی اسی وقت پر سوئیں اس طرح آپ کا جسم اس روٹین کا عادی ہو جائے۔

سونے سے پہلے نہائیں :

سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہائیں اس طرح آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوگا اورآپ کو تھکن محسوس ہوگی .

اس کے ساتھ آپ کو سکون بھی ملے گا اور طبیعت نیند کی طرف مائل ہوگی۔ البتہ سردیوں کے موسم میں اس عمل کو ترک کردیجئے۔

آپ کا بیڈ صرف سونے کے لئے ہے:

اگر آپ کو بستر پر لیٹنے کے بعد ۲۰ منٹ کے اندر نیند نہ آئے تو بستر چھوڑ کر اٹھ جائیں اور پھر اسی وقت بستر پر جائیں جب آپ نیند محسوس کریں ۔

خود کو اس بات کا عادی بنائیں کہ آپ کا بستر صرف سونے کے لئے ہے۔اس طرح آپ کو بستر پر لیٹتے ہی نیند آنے کی عادت ہو جائے گی۔

دن میں نہ سوئیں :

دن میں  سونے کے بجائے خود کو مصروف رکھیں اور وقت بے وقت نہ سوئیں۔

رات کو کم پانی استعمال کیجئے :

رات کو کم پانی پیجئے تاکہ سونے کے بعد آپ کو باتھ روم جانے کی ضرورت نہ پیش آئے اور آپ کی نیند میں خلل نہ پیدا ہو۔

ورزش کریں :

جسم کو چست و توانا رکھنے کے لئے دن کے کسی حصے میں ورزش ضرور کریں ۔اس سے جسم کو ہونے والی ہلکی سی تھکن بھی رات کو اچھی نیند آنے کا باعث بنے گی۔

اگر رات کو ورزش کا ارادہ ہے تو نیند اور ورزش کے تین گھنٹے کا دورانیہ رکھے۔

دھوپ لیں:

صبح اٹھ کر کچھ دیر دھوپ میں بیٹھیں اس طرح آپ کا جسم اس چیز کا عادی ہوگا۔اس کے لئے مخصوص وقت پر آپ کی آنکھ کھل جائے گی۔اس کے باوجود بھی اگر آپ نہ سو سکیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیں ۔تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ کی بے خوابی کی وجہ کوئی دوا تو نہیں بن رہی۔

مزید جانئے : نیند زیادہ آنے اور سستی کی حیران کن وجوہات


بے خوابی کی وجوہات:

نیند میں خلل کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ۔اور کی اصل وجہ جان کر آپ اس پر کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔

بیماری:

آپ کی بیماری بھی بے خو ابی کی وجہ بن سکتی ہے جیسے جوڑوں کا درد اور ٹانگوں میں بے چینی وغیرہ نیند خراب کر دیتے ہیں ۔ان کا صحیح علاج آپ کو اچھی نیند آنے میں مدد دے گا۔

دوائیں:

کچھ دوائیں بھی ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی۔ ڈاکٹر کو اپنی دواوں کے بارے میں آگاہ کرسکے۔ تاکہ وہ وہ دوا لینے کے صحیح وقت کا تعین کرسکے۔اس کے علاوہ وہ آپ کی دوا مین تبدیلی بھی کرسکتا ہے تاکہ ااپ کی نیند خراب نہ ہو۔

طرز زندگی میں تبدیلیاں:

عمر کے بڑھنے کے ساتھ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں ۔بیماری ،پیسے کی کمی،یا ساتھی کی موت بھی ذہنی دبائو کا باعث بنتی ہے۔جس سے نیند ختم ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں گھر والوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ذہنی دباوںکو کم کرنے میں مدد دیں۔

ریٹائرمنٹ:

ریٹائرمنٹ کے بعدذیادہ وقت فارغ رہنے کی وجہ سے بھی نیند کا روٹین خراب ہو جاتا ہے ۔سونے اور جاگنے کے وقت میں تبدیلی آجاتی ہے۔اس لئے اپنے ذہن اور جسم کو ایکٹو رکھیں اس سلسلے میں آپ جم بھی جاسکتے ہیں ۔

اپنا زیادہ وقت دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔تاکہ آپ چاق وچوبند رہیں۔

مزید جانئے : آپ کا تکیا آپکو بیمار بھی کر سکتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...