بیکنگ سوڈا کے 8 منفرد طریقہ استعمال

12,566

کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈےکا استعمال گھروں میں عام ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہیں کہ یہ سفید رنگ کے پاؤڈر کی طرح نظر آنے والی چیز اپنے اندر کیا کیا کمالات چھپائے بیٹھا ہے ؟ کھانے کے سوڈے کے فوائد اور استعمال کے مختلف طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

منہ کی بدبو دور بھگائیں :

ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا اچھی طرح حل کرلے اور اس حل شدہ پانی سے کلی کریں جو کہ منہ سے آنے والی بدبو ختم کردے گا۔

دانتوں کو پالش کیجئے :

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے ہفتے میں ایک بار بیکنگ سوڈا کو اپنے ٹوتھ پیسٹ میں شامل کر کے برش کریں آپ کے دانت چمک جائینگے۔

جلد کو نرم بنائے :

نہانے سے پہلے بالٹی میں ۳ سے ۴ چمچ کھا نے کا سوڈا شامل کریں ۔ اس سوڈا ملے پانی سے نہانے سے آپ کی جلد نہایت نرم ہو ملائم ہوجائے گی ۔

کیڑے کے کاٹنے :

کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں فوری ابتدائی طبی امداد کے طور پر پانی میں بیکنگ سوڈا کو مکس کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور متاثرہ حصے پر لگائیں۔

برش اور کنگے کی صفائی:

ہیر برش اور کنگھیوں میں آئل جم جاتا ہے جسکو ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے اس کے لئے ایک چوڑے برتن میں ۳ چمچ سوڈا حل کر کے اس میں برش یا کنگھا چھوڑ دے، تھوری دیر میں چمک جائے گا۔۔

فرش کو چمکدار بنائے :

فرش کی صفائی یا پھر ٹائلز کو چمکانے کے لئے ایک بالٹی گرم پانی میں دو کپ بیکنگ سوڈا شامل کر کے اس پانی سے پوچھا لگائے ، گھر کا فرش چمک جائے گا۔

کپڑوں کو چمکائیں :

کپڑوں کی دھلائی کے دوران آدھا کپ بیکنگ سوڈا واشنگ پاؤڈر کے ساتھ شامل کرلے۔ کپڑوں پر لگے پرانے داغ اور دھبے مٹانےکے لئے یہ انتہاہی کارآمد طریقہ ہے ۔

ہاتھوں کی بدبو سے نجات :

ہاتھوں کوگیلا کرکے ان پر د و سے تین چٹکی بیکنگ سوڈے کو رگڑے اور پھر گرم پانی سے دھو لیں ہاتھوں سے آنے والی بدبو ختم ہو جائے گی۔

مزید جانئے : 5عام مسائل کےخاص مگر آسان حل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...