صبح جلدی اُٹھنے کے 6فوائد

3,399

بچپن سے ایک بات ہمیشہ ہم لوگوں کو سکھائی جاتی ہے کہ رات میں جلدی سونا اور صبح جلدی اُٹھنا چاہیے۔ صبح جلدی اُٹھنے سے یوں تو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے آپ کو کام کرنے کے لئے زیادہ وقت مل جاتا ہے اور آپ کا زیادہ تر کام دن کی روشنی میں ہی مکمل ہو جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی صحت کے حوالے سے بھی ہمیں جلدی اُٹھنے سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں :

1۔ دماغی صحت

دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لئے صبح جلدی اٹھنا ضروری ہے لیکن اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ رات کو وقت پر سوئیں ۔صبح جلدی اُٹھنے سے مقررہ وقت پر کام پورا ہو جاتا ہے جس سے آپ کو ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے اور یوں آپ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

2۔ناشتہ کا وقت

اکثر ایک بات سامنے آئی ہے کہ دیر سے اُٹھنے والے افراد کو ناشتے کا سہی ٹائم نہیں مل پتا اور ناشتہ آپ کی کارکردگی، تخلیقی صلاحیت اور ذہنی نشونما میں اضافہ کرتا ہے۔ لہٰذا ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں۔ یہ اسی وقت ہوگا جب آپ جلدی اٹھیں گے اور آپ کے پاس ناشتے کا وقت ہوگا۔

3۔مثبت خیالات

ایک تحقیق کے مطابق صبح جلد اٹھنے والی افراد میں منفی خیالات کی نشونما کم ہوتی ہے اور اس کی جگہ مثبت خیالات لے لیتے ہیں۔ آپ کی زیادہ توجہ اپنی دن بھر کی مصروفیات اور تجربات پر ہوتی ہے لہٰذا آپ منفی سوچوں سے محفوط رہتے ہیں۔

4۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ

صبح جلدی اٹھنے کی عادت سے آپکی تخلیقی سوچ میں اضافہ ہوگا کامیاب افراد کی عادتوں میں یہ عادت ہمیشہ مشترکہ ہوتی ہے ۔

5۔ورزش کا سہی وقت

صبح کی ورزش آپکے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے۔ اسکے علاوہ موٹاپا کنٹرول کرتی ہے، کارکردگی بہتر بناتی ہے اور مجموئی صحت بھی اچھی رہتی ہے اگر ممکن ہو تو صبح سویرے ورزش کریں، صبح سویرے اٹھ کر صرف 20 منٹ کے لیے تیزقدموں سے چہل قدمی کریں۔

6۔ اچھی نیند

اچھی نیند کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ صبح جلدی اٹھا جائے اس عمل سے آپکو رات کو نیند وقت پر آئے گی اور آہستہ آہستہ یہ عمل آپکی روزمرہ کی عادتوں میں شامل ہو جائے گا ۔رات کو جلدی سونے کی عادت آپکو پر سکون نیند فراہم کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...