بائیں ہاتھ والوں کے6کمالات

2,120

دنیا میں دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگ زیادہ ہیں جبکہ بایاں ہاتھ استعمال کرنے والے کم۔ محض نوے فیصد لوگ ایسے ہیں جو زیادہ ترکاموں کے لئے الٹے ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کو وہ ہی مسائل پیش آتے ہیں جودنیا میں اکثر اقلیتوں کو پیش آتے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے انہیں تعصب اور شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ایک بچہ اپنے کس ہاتھ کو ترجیح دیتا ہے اس کاتعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ دماغ کے دائیں اور بائیں حصے میں سے کونسا حصہ دوسرے پر غالب ہے ۔ جو دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں ان کے دماغ کا بایاں حصہ دائیں حصہ پر فوقیت رکھتا ہے ۔ اس کی وجہ کیا ہے اس کے بارے میں یقینی طور پر تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اس بارے میں 2تھیوریز سامنے آئی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ اگر ماں اور باپ دونوں بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہوں تو اس بات کا امکان 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے کہ ان کی اولاد بھی بائیں ہاتھ کو ترجیح دیتی ہوگی ۔ایک مکتبِ فکر کا ماننا یہ بھی ہے کہ اس کا تعلق دورانِ حمل بچے کی پوزیشن سے ہوتا ہے ۔

وجہ جو بھی ہے تحقیق سے یہ کافی حد ثابت ہو چکا ہے کہ لیفٹیز یعنی بائیں ہاتھ کا استعمال کرنے والے افراد میں کئی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ان میں سے چند کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

 

1۔عقلمندی

تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دماغ کے دائیں اور بائیں دونوں حصوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے وہ زیادہ ہوشیار اور عقلمند ہوتے ہیں ۔

 

2۔ملٹی ٹاسکنگ

چونکہ ایسے لوگ دماغ کے دونوں حصوں کا استعمال کرتے ہیں اس لئے ان کے لئے زیادہ کاموں کو ایک ساتھ کرنا یا مختلف معلومات کو اکھٹا کرکہ کام کرنا نسبتاًآسان ہوتا ہے ۔

 

3۔وڈیو گیمز کے ماہر

کیونکہ یہ لوگ معلومات کو تصاویر کی صورت میں اپنے دماغ میں اسٹور کرتے ہیں اس لئے ان سے وڈیو گیمز میں جیتنا آسان نہیں ہوتا ۔

 

4۔ڈرائیونگ میں تیز

بائین ہاتھ والےایک ساتھ ایک سے زیادہ کام کرنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ اس لئےایک ہی وقت میں گیئر تبدیل کرنا، اسٹیئرنگ سنبھالنا اور بریک کا خیال رکھنا حقیقتاًان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

 

5۔تیز ریکوری

جسم کے تمام اعضاتب ہی کام کرسکتے ہیں جب انہیں دماغ سے درست اور بر وقت پیغام ملے۔ دماغ کے دونوں حصوں کا استعمال کرنے کی وجہ سے بائیں ہاتھ والے بیماریوں خصوصا دل کے دورے سے دائیں ہاتھ والوںکے نسبتاًجلدی ریکور کرلیتے ہیں ۔

 

6۔آرٹ کے دلدادہ

الفاظ سے زیادہ تصویری شکل میں بات سمجھنے والے لیفٹیز تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہو تے ہیں ۔ جمالیات میں انہیں خاصی دلچسپی ہوتی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...