پسینے کی ناگوار بدبو سے چھٹکارا پانے کے 5ٹوٹکے

14,985

پسینہ زیادہ تر گرمی میں آتا ہے اور آج کل گرمی بہت زیادہ ہے۔ پسینے کی بدبو طبیعت میں ناگواری کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کے چار چاند کو بھی گرہن لگا دیتی ہے ۔ تو آخرکار کس طرح اس بدبو سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ؟یہ 5 طریقے اپنا کر آپ اس پریشانی سے نجات پاسکتے ہیں ۔

1۔غسل کریں

گرمیوں کے دنوں میں کم از کم دوبار ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ نہانے سے قبل پانی میں تھوڑی سی پھٹکری شامل کرلیں اور نہانے کے بعد پھٹکری کے ٹکڑے زیادہ پسینے آنے والی جگہوں پر مل لیں تو بھی ناگوار بدبو سے کافی حد تک نجات مل جائے گی ۔

2۔ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں

لباس کا انتخاب کرتے وقت خیال رکھیں کہ ملبوسات ہلکے رنگ کے ہوں ۔سوتی اور ململ کے کپڑے میں پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت ہو تی ہے ۔ نائیلون اور ریشمی کپڑوں کے بجائے کاٹن اور لان کے ملبوسات کو تر جیح دیں۔

مزید جانئے : پسینہ نہیں پسینے کی بدبو دور کریں

3۔سہی غذا کا استعمال

دہی کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔ چائے اور کافی جو پسینے کا سبب بنتی ہیں ان کا استعمال کم کرکے پانی اورفریش جوس کا استعمال بڑھادیں ۔

4۔تازہ ہوا میں سانس لیں

صبح اور شام کے اوقات گھر کی کھڑکیاں کھلی رکھیں تاکہ باہر کی تازہ ہوا آپ کے کمرے کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں معاون ثابت ہو ۔

5۔مرچ مصالحے کم کھائیں

تیز مرچ مصالحے والی مرغن غذائیں جسمانی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں جس کے باعث بے تحاشا پسینہ آتا ہے ۔ گرم موسم میں مرغن غذاوئں کے بجائے ہری بھری سبزیوں کی ڈشز بنائے ۔ کھیرے ، ککڑی اور سلاد کے پتوں کو لیموں کے رس کے ساتھ بطور سلاد استعمال کریں ۔

مزید جانئے : پسینے کی ناگوار بدبو سے چھٹکارا پانے کے 5ٹوٹکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...