28 انوکھے طریقوں سے خود کو گرمی سے بچائیں

1,367

۱۔ گرمی سے بچنے کے لئے روزانہ شہتوت کھانے چاہئیں
۲۔ چلچلاتی دھوپ سے بچنا ہو تو گھر سے نکلنے سے پہلے منہ میں الائچی رکھ لیں ،عرب ممالک میں یہ ہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں دھوپ میں جاتے وقت چھتری کا استعمال نہیں کیا جاتا جس سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا سر کو ڈھانپ کر دھوپ میں جائیں ۔
۳۔ گرمی میں دھنیے کا شربت ( پانی میں ثابت دھنیا ابال کر چینی ملا کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں دھنیے کے پتے بھی ڈال سکتے ہیں )پینے سے بھی گرمی کا احسا س کم ہو جا تا ہے ۔
۴۔جو کا ستو جسم کو راحت دیتا ہے اورجسم میں گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے
۵۔گرمی میں بھوکے پیٹ باہر نہ جائیں ،دھوپ میں سر ڈھانپ کر جائیں ۔ گرمی میں باہر سے آتے ہی ٹھنڈا پانی یا گرم کھنا ہر گز نہ کھائیں ۔
۶۔گرمیوں میں کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر ضرور لیٹ جائیں ۔
۷۔ ہرڑ پیس کر برابر مقدار میں گڑ ملا کر مٹر کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں ،روزانہ صبح گرمیوں کے موسم میں ناشتے کے بعد دو گولیاں کھا کر پانی پی لیں اس سے گرمی کے موسم میں ہونے والی خرابیاں نہیں ہوں گی ۔
۸۔ گرمیوں میں آملے کا شربت پینے سے بھی پیاس زیادہ نہیں لگتی اور گرمی سے ہونے والی بیماریاں بھی بے اثر ہو جاتی ہیں
۹۔ نہانے کے پانی میں پسی ہوئی پھٹکری ملا لیں اور اس سے ہاتھ منہ دھوئیں اس سے پسینہ نہیں آئے گا اور گرمی بھی کم محسوس ہو گی ۔
۱۰۔ اگر گرمی کی شدت کے باعث جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو پانی میں الیکٹرو لائٹ سالٹ یا گلوکوز ملا کر پئیں ۔
۱۱۔ دھوپ میں سے آنے کے بعد ملتانی مٹی ،صندل پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے اور پیٹھ پر مل لیں اس سے جسم کو کافی راحت ملے گی ۔
۱۲۔ گائے کے دودھ کو ٹھنڈا کر کے اس میں نپسی ہوئی کالی مرچ ملا کر پورے جسم پر لگائیں ،جسم کی ساری گرمی باہر نکل جائے گی ۔
۱۳۔ کچے ناریل کے پانی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جس سے جسم کو راحت ملتی ہے گرمی میں لو سے بچنے کے لئے ناریل پانی پئیں ۔ اور ناریل زیادہ سے زیادہ کھائیں ۔
۱۴۔ گرمیوں کی صبح میں انار کا جوس پیتے رہنے سے تیز گرمی اور سورج کی تپش سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔
۱۵۔ نہانے سے پہلے جو کے آٹے کو پانی میں گھول کر پیسٹ بنا کر جسم پر لگا کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے نہا لیں ۔ لو کے اثرات کم ہو جاتے ہیں ۔
۱۶۔ لو اور گرمی سے بچنے کے لئے کچے آم کا لیپ بنا کر پیروں کے تلووں پر مالش کرنی چاہئے ۔
۱۷۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے تمام ناخنوں پر پیاز گھس کر لگانے سے لو نہیں لگتی۔ اگر دھوپ میں کام کرنے والے افراد اپنے ساتھ چھلی ہوئی پیاز ساتھ رکھیں تو انھیں لو نہیں لگے گی ۔
۱۸۔ گرمی کے موسم میں ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹ ٹکڑا گڑھ کا کھا لیا جائے تو گرمی کا احساس کم ہو جاتا ہے ۔
۱۹۔ پانی میں لیموں کے چند قطرے اور نمک ملا کر پیتے رہنے سے تیز گرمی کا اثر کم ہو جاتا ہے ۔
۲۰۔ جب پسینہ آرہا ہو تو اس وت تیز ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہئے ۔
۲۱۔ وہ لوگ جنھیں چائے پینے کی عادت ہوتی ہے انھیں گرمی میں چائے اور کافی کی مقدار کم کر دینی چاہئے ، کیوں کہ کافی اور چائے میں کیفین کی مقدار جسم میں گرمی زیادہ پیدا کرتی ہے ۔
۲۲۔ کوشش کریں کہ خواتین محنت والے کام سورج چڑھنے سے پہلے ختم کر لیں تاکہ زیادہ پسینہ کا اخراج نہ ہو ۔
۲۳،پانی کو اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں جب گرمی کا احسا س ہو تو پانی کا اسپرے جسم پر کر لیں ۔
۲۴۔ رس والے پھل اور سبزیوں میں ٹماٹر ،ہرا دھنیا ،لوکی کدو ،پودینہ بینگن ،کھیرا ور آلو کا استعمال زیادہ کریں ۔
۲۵۔ دہی کی چھاچھ گرمی کی شدت کو کم کر دیتی ہے ، دہی کو ایک مکمل غذا سمجھ کر روٹی سے کھائیں ،اس میں سبزیاں بھی شامل کرلیں ۔
۲۶ ۔آیورویدک ماہرین کے مطابق دھوپ سے آکر جب جسم جل رہا ہو تو پیاز کا رس کانوں کے پیچھے لگایا جائے تو درجہ حرارت فوری طور پر نیچے آجاتا ہے
۲۷۔اپنے کمروں میں پیالوں میں پانی بر کر رکھیں تاکہ نمی برقرار رکھی جا سکے
۲۸۔ٹونر فریج میں رکھیں ،جب گرمی زیادہ لگے یا دھوپ سے اند ر آئیں تو ٹونر کا اسپرے تلووں پر کر لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...