بیوی کو خوش کرنے کے دس طریقے

سعدیہ اویس Jan 06 2017
10 ways to make your wife happy

پھول اور چاکلیٹ کہنے کو تو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن یہ آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیجیئے اور ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنائیں۔

۱۔ محبت کا اظہار کریں:

اپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول دیں۔

۲۔ اس کی تعریف کریں:

اپنی بیوی کو بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ جب وہ تیار ہو تو اسکی تعریف کریں ۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔ وہ آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔

۳۔ گھر کے کاموں میں اس کی مدد کریں:

گھر کے کاموں میں اس کا ہاتھ بٹائیں ۔ اس کے ساتھ برتن دھلوانے ، بستر صاف کرنے یا گھر کو ویکیوم کرنے سے اسکا کام ہلکا ہوجائے گا ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔

۴۔ اسکی دلچسپی کا سامان کریں:

وہ جن سر گرمیوں میں لینا حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔

۵۔ اس کے کاموں کی تعریف کریں:

وہ گھر کے لیے جو کچھ کرتی ہے اسس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنے ، گھر کو سجانے یا گھرداری سے متعلق کوئی بھی کا م ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔

۶۔ اس کی ضرورت کا خیال رکھیں:

اس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔ بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔

۷۔ اسے سرپرائز دیں:

اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔

۸۔ اسے وقت دیں:

آفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔ اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔

۹۔ شاپنگ میں اس کی مدد کریں:

اس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپکو پسند ہو۔

۱۰۔ اس سے مشورہ لیں:

اپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

Image Credits: google

Summary
Article Name
بیوی کو خوش کرنے کے دس طریقے - ایچ ٹی وی اردو
Description
پھول اور چاکلیٹ کہنے کو تو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن یہ آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیجیئے اور ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنائیں۔
Author
Publisher Name
team htv
سعدیہ اویس

سعدیہ اویس:

کئی سالوں سے علم و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں ۔ صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں ریسرچ اور مطالعہ کا شوق ہے اور اس حوالے سے متعدد موضوعات پر قلم آزمائی کر چکی ہیں ۔