سوئمنگ پول میں جانے سے پہلے دس باتوں کا خیال رکھیں

1,270

گرمیاں ہوں اور گرمیوں کی چھٹیاں آجائیں تو نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی واٹر پارک جانا اور سوئمنگ پول میں اترنا پسند کرتے ہیں اگر سوئمنگ پول کا پانی صاف ہو تو نہ صرف جسم کو تازگی ملتی ہے بلکہ ایک صحت بخش ورزش کا موقع بھی میسر آ جاتا ہے ۔لیکن بعض اوقات سوئمنگ پول کا پانی نہ صرف جلد کو بلکہ جسم کے اعضاء کو بھی متاثر کرتا ہے لہذا سوئمنگ پوول میں جانے سے پہلے چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں ۔

۱۔ خوب سار پانی پی کر سوئمنگ کریں

سوئمنگ پول پرائیوٹ ہوں یا پبلک ،انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہر دو گھنٹے بعد پانی کا پی ۔ایچ لیول چیک کرتے رہیں تاکہ پانی میں مضر کیمیائی اجزاء متحرک نہ ہو سکیں اور جلد کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے دراصل سوئمنگ پول کے پانی میں موجود کلورین کی مقدار ہماری جلد کی سیبم کی تہہ کو ختم کر دیتا ہے جس کے باعث ہماری جلد خشک ،کھردری ہو جاتی ہے جس کے باعث جلد پر خارش ہونا شروع ہو جاتی ہے یا بعض اوقت سوجن بھی آجاتی ہے ۔ لہذا نہ صرف حسا جلد والے افراد بلکہ ہر فرد جو سوئمنگ کرنے کا شوقین ہے اسے اپنی عادت بنا لینی چاہئے کہ وہ خوب سار پانی پی کر سوئمنگ پول میں اترے تاکہ پانی کی کافی مقدار جسم کو ہائڈریٹ رکھ سکے اور جلد بھی موائسچرائز رہے سکے ۔

۲۔غسل ضرور کریں

سوئمنگ پول میں جانے سے پہلے سب سے اہم کام غسل کرنا ہے ۔ لوگ عام طور پر سوئمنگ کرنے کے بعد ہی غسل کرتے ہیں جب کہ سوئمنگ کرنے سے قبل نہانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمارے جسم پر موجود امونیا ( پسینہ ) صاف ہو جائے کیوں کہ پانی میں موجود کلورین جب ہمارے جسم پر لگے امونیا سے ملتا ہے تو سیپٹک یا انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا سوئمنگ سے پہلے غسل ضرو کریں اور اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ قدرے ٹھنڈے پانی سے غسل کریں تاکہ مسام کھل نہ پائیں ،گرم پانی سے غسل کرنے کی صورت میں جلد کے مسام کھل جائیں گے اور کلورین جذب ہونے کے خدشات بھی بڑھ جائیں گے ۔

۳۔ ناریل کا تیل لگائیں

آج کل سوئمنگ پول میں اترنے سے قبل لگانے والی کئی پروڈکٹس ( جیل اور لوشن ) مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں لیکن ان میں سے سب سے آسان اور قدرتی حل ناریل کے تیل کا استعمال ہے جو کہ سورج کی شعاؤں اور کلورین کے نقصانات سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے نہانے کے بعد اگر سن اسکرین لوشن لگانا بھی ہو تو اس سے پہلے ناریل کے تیل کی ایک تہہ پورے جسم پر ضرور لگائیں ۔

۴۔ واٹر پروف سن اسکرین کا بار بار استعمال کریں

یوں تو ناریل کا تیل جلد کو کلورین سے محفوظ رکھنے میں کافی مدد کرتا ہے لیکن اگر آپ کافی دیر تک پول میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو آدھے وقت کے بعد جسم کو صاف پانی سے دھو کر دوبارہ سن اسکرین یا ناریل کا تیل لگائیں ڈاکٹر ز کہتے ہیں کہ واٹر پروف سن اسکرین ہر ۸۰ منٹ بعد لگاتے رہنا چاہئے ۔ اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سن اسکرین لگانے کے بعد اسے جلد میں جذب ہونے کے لئے تھوڑا وقت دیں ،فوری پول میں نہ اتریں ورنہ سن اسکرین دھل جائے گی ۔

۵۔ اومیگا ۳ کی مقدار بڑھا دیں ۔

جو لوگ زیادہ سوئمنگ کرتے ہیں یا چند روز قبل ہی واٹر پارک جانے کا ارادہ کر چکے ہوں تو انھیں اپنی ڈائٹ میں اومیگا ۳ جیسے بادام ،انڈے ،مچھلی کا استعمال بڑھا دینا چاہئے ۔ اس طرح آپ کی جلد اندر سے نرش ہو سکے گی ۔ اور کلورین کے اثرات سے کافی حد تک محفوظ رہے سکے گی ۔

۶۔ بالوں کی حفاظت کریں

کثرت سے سوئمنگ کرنے والے افراد کے بالوں کی رنگت اڑ جاتی ہے یا پھر سر کی جلد پر خارش اور خشکی پیدا ہونے لگتی ہے اس مسئلہ کا آسان حل تو یہ ہے کہ سوئمنگ لیپ لگا لیا جائے تاکہ بالوں کو حفاظتی شیلڈ مل سکے اس کے علاوہ ناریل کے تیلمیں آملہ پاؤڈر ملا کر بالوں پر ؛لگائیں اور سوئمنگ کیپ پہن لیں تو بالوں کا رنگ خراب نہیں ہو گا اس کے علاوہ کو کا بٹر لگانے سے بھی کلورین بالوں کو متاثر نہیں کرتا ۔ سوئمنگ کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بجائے بیکنگ سوڈا یا وٹامن سی سے دھو ئیں ۔ بعض اوقات شیمپو کے کیمیائی اجزاء کلورین کے ساتھ مل کر بالوں کو نقصان پہنچا تے ہیں جس کے باعث بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔

۷۔ لباس کا خیال رکھیں

سوئمنگ پول میں جانے کے لئے یا تو سوئمنگ کوسٹیوم ہی پہنیں یا پھر ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ۔ اگر ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہو تو سیاہ رنگ کے کپڑے پہن کر سورج کی شعاؤں میں نہ آئیں کیوں کہ پانی میں سورج کی شعائیں زیادہ متحرک ہوتی ہیں اس کے علاوہ ، سن گلاسز ، ہیڈ کیپاور اسپنج کی چپل کی جگہ چمڑے کی چپل پہنیں

۸۔بیماری یا تھکن میں سوئمنگ نہ کریں

چونکہ پانی میں جانے کے بعد جسم مستقل حرکت میں رہتا ہے جس سے جسم کو ورزش کا حساس ہوتا ہے اس لئے اگر پہلے سے ہی کسی بیماری یا انفیکشن ( سردی ،کھانسی بخار ) الرجی میں مبتلا ہیں یا پھر معمولی تکھن کا بھی شکار ہیں تو سوئمنگ کرنے سے اجتناب کریں ۔اگر موسم تبدیل ہو رہا ہو اور آپ کو وائرل انفیکشن ہوا ہو تو واٹر پارک جانا آپ کے لئے بہتر نہیں ہو گا

۹۔ خوشبو کا استعمال نہ کریں ۔

بعض معیاری واٹر پارک میں صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے اور ائیر فریشنر کا اسپرے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ عام ائیر فریشنر سے مختلف ہوتے ہیں لہذا اپنے ساتھ کسی قسم کا فیومیگشن اسپرے ،ائیر فریشنر اور پرفیوم ساتھ نہ رکھیں

۱۰۔ ایکسفولیٹ اور موائسچرائز کریں

اپنی جلد کو ایکسفولییٹ اور موائسچرائز کریں اور اپنے موائسچرائزر میں وٹامن ای کا کیپسول شامل کر لیں ،سوئمنگ سے پہلے اور بعد میں جلد کو اایکسفولییٹ کرنے کے لئے قدرتی پروڈکٹ استعمال کریں ۔ روزانہ سوئمنگ کرنے والے افراد چینی اور زیتون کا تیل ملا کر چہرے اور ہاتھوں کو ایکسفولییٹ کریں ،اوٹ میل اور شہد ملا کر بھی جلد کو ایکسفولییٹ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ہاتھوں اور پیروں کو اسکرب سے مالش کر کے صاف کر کے گلوز اور موزے پہن کر سوئیں تاکہ صبح تک جلد تروتازہ ہو سکے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...