آستیوپوروسس

336

آستیوپوروسس ہڈیوں کی ایک بیماری ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور یہ ہڈیوں کے توٹنے کا سبب بھی بن سکتی ہے،
یہ بیماری زیادہ تر کولہوں میں ریڑھ کی ہڈی اور کلائی کی ہڈی میں پائی جاتی ہے۔
آسٹیوپوروس تیزی سے عمر بڑھنے کا سبب بھی بن سکتی ہے یہ وہ بیماری ہے جو انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا بنانے کا کردار ادا کرتی ہے۔
آسٹیوپوروس 30سال کی عمر کے بعد مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرسکتی ہے۔
آسٹیوپوروس ایک خاموش بیماری ہے جس سے ہڈیوں میں درد تو محسوس ہوتا ہے لیکن کوئی خاص علامات نظر نہیں آتی۔
آپ اس کے خطرے کے عوامل کو کنٹرول نہیں کر سکتے لیکن کچھ طریقے اپنانے سے آپ اس سے بچ سکتے ہیں
روزانہ چہل قدمی کرنا
آرام سے سیڑیاں چڑھنا
پابندی سے ورزش کرنا
زیادہ وزن نہ اُٹھانا
کیلشیم اور وٹامن ڈی کا استعمال رکھنا
دودھ، دہی اورپنیر کا استعمال زیادہ رکھنا

آسٹیوپوروس کے ساتھ بہت ساری پیچیدگیوں کے اثرات موجود ہیں جن میں ریڑھ کی ہڈی ، کولہوں کی ہڈی قابل ذکر ہیں۔
اگر آپ کو آسٹیوپوروسس کا شبہ ہے تواپنے ڈاکٹر کے مشورے سے mineral density test کروائیں میڈیکل لئنگوئچ میں اسے DEXA scan کہا جاتا ہے۔ یہ ہڈی کی کثافت کا اور پیمائش کا موازنہ کرتا ہے
اگر 0یا 1ہے تو نارمل ہے مگر2.5سے نیچے آتا ہے تو آپ کی ہڈیوں میں آسٹیوپوروس موجود ہے۔
رسک فیکٹر (خطرے کے عوامل)
آستیوپوروسس میں کچھ خطرے والے عوامل ہیں ایسے ہیں جو انسان کی پہنچ سے باہر ہیں۔
صنفی    :    خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہیں۔
عمر    :    زیادہ تر بڑی عمر والے حضرات اس بیماری میں گہرے ہوئے ہوتے ہیں۔
جسمانی حجم    :    آستیوپوروسس ے چھوٹے مردوں اور عورتوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
نسل    :    جنوبی ایشائی (پاکستانی ) مردوں عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
خاندانی ہسٹری    :    خاندان میں اگر کبھی کسی بھی شخص کو یہ مرض ہے تو اس کا خطرہ
زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
جنسی ہارمون    :    اس وجہ سے لڑکیوں میں اس بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
ضروری ہے کے مرد اور عورت دونوں کولیسٹرول کم کریں۔
کیلشیم اور
وٹامن ڈی کی سطح:    یہ غذائی اجزاء صحیتمند ہڈیوں کے لیئے ضروری ہے۔ اس سے آسٹیوپوروسس
کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے۔
سرگرم رہنا    :    زیادہ دن تک بستر پر آرام کرنابھی کمزور ہڈیوں کا سبب بن سکتا ہے۔
تمباکو نوشی    :    نہ صرف پھیپڑوں اور دل کے امراض کے لئے برے ہیں بلکہ آسٹیوپوروسس
کا سبب بن سکتا ہے۔
علاج کے اختیارات
ؓBiphosphanates    یہ ہڈی میں غیر ہارمون بڑھنے کے نقصان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ نئی ہڈی کی پیداوار کو تیز کرتی ہے اور آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
ہارمون تبدیلی تھراپی    اس سے خواتین کی نسوانی علاج میں آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کی کثافت کو کے نقصان کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
ٹیسٹو سٹیرون    عام طور پر مردوں میں testosterone کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔calcitoninیہ ہڈی کے خلیات کو روکتا ہے۔یہ تائروارڈ گلٹی کی طرف سے بنائی گئی ایک
ہارمون ہے۔
یسٹروجن رسیپٹر اس سے منشیات کی ہڈی کی کثافت کے نقصان کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔خاص طور پر خواتین میں postmenopausal یسٹروجن رسیپٹر کاروائی کرتا ہے۔
کیلشیئم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹ    ان کے علاج کے اثرات میں کچھ نسوانی بھی ہیں آپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...