تربوز ایک سپر پھل ہونے کے 6 اسباب

619

تازہ، رسیلا اور مکمل طور پر خوشگوار، تربوز تمام عمر کے لوگوں کے درمیان ایک پسندیدہ پھل ہے۔ اکثر موسم گرما کی سخت گرمی میں دعوت کے طور پر لطف اندوز ہونے کیلئے تربوز ذائقے کے طور پر بہترین پھل ہے۔ تربوز گرمی کے دنوں میں جسم میں پانی کی کمی کیلئے ایک بہترین پھل ہے کیونکہ اس میں اعلیٰ پانی کا مواد موجود ہے۔ تربوز چھ حیرت انگیز صحتمندانہ فائدے دیتا ہے جو مکمل طور پر پھل کی بلند سطح ہونے کی وجہ سے سپر فروٹ کہلاتا ہے۔ مذید فائدے پڑھتے ہیں۔

چربی کم کرنا

تربوز میں 92 فیصد پانی کا مواد موجود ہے جو ہمیں تازگی بھرا احساس دلاتا ہے اور موٹاپے  سے روکتا ہے۔ مذید یہ کہ تربوز ہمارے جسم میں جمع شدہ چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صحتمند دل

یہ پھل کی دو خصوصیات ایسی ہیں جو دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لائکوپین کی موجودگی اور اعلیٰ پانی کا مواد۔ لائکوپین ایک اہم رول ادا کرتا ہے دل کے سخت پٹھوں کے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیئے۔ یہ خون میں بہاؤ بہتر بنانے کیلئے دل کے پٹھوں پر دباؤ کم کردیتا ہے۔ 

صحتمند ہڈی

تربوز لائکوپین اور پوٹاشئیم کی بھرپور غذائیت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ لائکوپین سے ہمارے جسم میں آسٹیوپوروسس (ایک ایسی بیماری جو ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے ) کو شروع ہی سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔ پوٹاشیئم کیلشم کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ جس کا شماراُن ضروری معدنیات میں ہوتا ہے جو ہمارے جسم کی ہڈی اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہے۔

گردے کی صحت

اس میں شامل پانی کا اعلیٰ مواد جگر اور گردوں پر کشیدگی کا دباؤ کم کرتا ہے۔ کیفیئن پر مشتمل کھانے کی اشیاء کے برعکس تربوز ہمارے جسم پر جبری اخراج کا سبب نہیں بنتا۔ دراصل یہ فضلہ ضایع کرنے اور ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آنکھوں کی صحت

تربوز کا غذائیت سے بھرا سرخ رنگ براہ راست غذائیت سے بھرا بیٹاکروٹین کو جمع کرنے کا سُراغ لگاتا ہے۔ بیٹا کروٹین ہمارے جسم میں وٹامن اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ عمر کی وجہ سے آنکھوں کی بیماری جیسا کہ اندھاپن وغیرہ کو قدرتی طور پر روکنے میں مدد کرتا ہے۔

مدافعاتی عمل کی حمایت

تربوز میں وٹامن سی اسٹور کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ وٹامن ہمارے جسم کے مدافعاتی عمل کو بہتر بناتا ہے، اینٹی آکسائیڈینٹ کے لیئے فعال کردار ادا کرتا ہے اور اس کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ خلیوں کی مرمت اور زخموں کو تیزی کے ساتھ بھرتا ہے۔

تربوز جیسا کوئی دوسرا پھل نہیں

تربوز اپنے مخصوص ساخت اور ذائقے کے لحاظ سے بہترین پھل ہے۔ آپ اسے اپنی پسندیدہ سلاد میں شامل کرسکتے ہیں اپنے میٹھے کھانے میں بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو تربوز کے جوس کا لمبا گلاس بنانے کیلئے آسانی سے اس کے ٹکڑے کو کاٹنا ہے اور پی کر لطف اندوز ہونا ہے۔ یہ ایک موسمی پھل ہے۔ تو بنائیے زیادہ سے زیادہ گلاس جب تک اس میں رس ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اپنے طرز زندگی کو تبدیل کریں۔ مسلسل اپنی صحت اور اپنے آپ کو بہتر اور خوش و خرم رکھنے کیلئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...