آج کا دن کیسا رہے گا ؟ 4دسمبر2017

7,780

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

پچھلے کئی دنوں سے آپ کافی مصروف تھے۔ اتنا کہ گھر والوں اور دوستوں کے لئے آپ کے پاس وقت ہی نہیں تھا۔ اب جب آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے تو اپنے عزیزوں کو بھی وقت دیں ۔ ان کو بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کافی عرصے سے آپ ایک کام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بارہا  کوششوں کے باوجود کام بن نہیں پارہا ۔ کوشش کریں کہ اس کام کو ایک نئے طریقے سے کرنے کی کوشش کریں اس طرح آپ اتنی آسانی سے اپنا مقصد پورا کر لیں گے کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

کئی ہفتوں سے کسی مسئلے کا حل نکالنے کی آپ کوشش کررہے ہیں ۔ مسئلہ یوں تو چھوٹا سا ہے لیکن اس کے حل نہ ہونے سے آپ پریشانی اور اکتاہٹ کا شکار ہیں ۔اب یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آخری وقت میں کوئی بھی تبدیلی کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا ۔ اس سے گھبرائیں نہیں بلکہ ایک چیلنج کی طرح ہی لیں ۔ آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب حاصل کریں گے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج قسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہے گی، آج آپ جو کام بھی کریں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔لہٰذاآج کے دن آپ اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے سکتے ہیں ۔ سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی اچھا دن ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ان دنوں جو منفردکام اور مہارت آپ سیکھ رہے ہیں آگے چل کر وہ آپ کے بہت کام آنے والی ہے ۔ اس لئے اس کام میں دل لگائیں ۔اپنے کریئر اور مستقبل کے بارے میں سوچنے اور فیصلہ لینے کا یہ بہت اچھا وقت ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

پریشانی میں عقل سے کام لے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرےتوسب آپ کی تعریف کریں گے۔آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا ۔ کسی سے الجھنے کے بجائے آرام سے بات کریں اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

ایک بڑا مسئلہ آپ کے راستے دے ہٹ چکا ہے ۔ اس لئے یہ ہی وقت ہے آگے بڑھنے کا ۔ اب آپ کو اگلے محاذ کی تیاری کرنی ہے۔ گھر والوں کو ساتھ اچھی بنا کر رکھیں۔ کچھ لوگ ہیں جو اس نئے معاملے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

اپنے شریک حیات سے جن معاملات پر آپ بات نہیں کر رہے تھے اب ان پر بات کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کریں ۔ سب معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کافی عرصے سے اپنی زندگی کو لے کر کچھ فیصلے کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن آپ یہ نہیں سمجھ پا رہے تھے کہ کیا اس سے آنے والی تبدیلی کے لئے آپ تیار ہیں یا نہیں ۔ اب اس فیصلے کو لینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

کسی کا دل نہ دکھے اس وجہ سے آپ اپنی بات مکمل کرنے میں احتیاط کرتے ہیں اور اپے جذبات کا کھل کر اظہار نہیں کرتے جس سے الجھنیں  مزید بڑھ جاتی ہیں ۔ ایسا کرنے کے بجائے ڈھکے چھپے لفظوں میں ہی ، جو درست ہے وہ بیان ضرور کر دیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔ نئے منصوبوں  اور کاروبار کے بارے میں سوچیں ۔ آپ اپنے شوق کو بھی اپنا کام بنا سکتےہیں ۔ جو کام کریں دل اور پوری توجہ سے کریں ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...