آج کا دن کیسا رہے گا ؟25نومبر 2017

6,963

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کسی بھی کام سے پہلے غور و فکر ضرور کریں۔ آپ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آرہے ہیں تو بہت صبر کے ساتھ آگے بڑھے۔ آپ کا کوئی اپنا آپ کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزوں میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کریں ۔ آپ عارضی طور پر مالی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔اچھی فکر کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی راہ میں آنے والے تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی ۔ دوست کے ذریعے محبوب کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

قانونی میدان میں آپ کی جیت ہوگی۔ کسی وجہ سے قریبی حلقے میں تلخی کا باعث بنے گا۔غلط قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کاغلط رویہ کسی دوست کو کھونے کا سبب بن سکتا ہے ۔ الجھنے کی عادت کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

نئے دوست نئے منصوبوں کی طرف راغب کریں گے ۔ مالی کامیابی حاصل ہوگی ۔ بعض دوستوں سے بہت عرصے بعد ملاقات ہوگی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

مالی معاملات میں احتیاط کا دامن تھامے رکھیں ۔ آپ کی کاروباری ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی اور بڑی کامیابی نصیب ہوگی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ کا دن آج خوش قسمت رہے گا ۔ کسی سازشی اجنبی سے محتاط رہیں ۔ پیشے میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

خواتین کے معاملے میں خاندان میں جھگڑا ہوسکتا ہے ۔ آپ تفریحات و سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

کسی دوست کے ساتھ غلط فہمی کا امکان ہے ۔ کسی بڑے کی نصیحت کو غور سے سنیں ۔ بے جا خرچ آپ کو مالی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

نئے دوست آپ کے حلقے میں شامل ہوں گے ، کوئی نیا پیشہ اچھا ثابت ہوگا ۔ آپ کی محنت کا .نتیجہ جلد آنے والا ہے

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کی کسی خاص شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ گھریلو معاملات کے حوالے سے خوشخبری آپ کی منتظر ہوگی ۔ آپ کی زندگی میں کوئی دلچسپ واقع ہوسکتا ہے۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...