آج کا دن کیسا رہے گا ؟24نومبر 2017

8,905

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

 

زندگی میں خوشگوارار تبد یلی آسکتی ہے۔زند گی ایک نئی رخ پر گامزن ہوگی ممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے تو کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے مشورہ کرلیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔کرئیر میں مثبت کامیابیی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہیں تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ شریک حیات سے تعلقات میں متوازن رہیں گے۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہیں۔ کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہے گا ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے ۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کا استعمال کریں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

پروفیشنل لائف میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کوکئی برس سے انتظار تھا۔ ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھائے گے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔اپنے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط کریں۔شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوکر خوبصورت ہوجائیں گے اس کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے ہم آہنگی کو پروان چڑھائیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی نئے موڑ میں داخل ہوگی تو معاملات کو ہوشیاری کے ساتھ سلجھائیں ۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔مثبت فکر اوراپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

شریک حیات سے تعلقات بگڑنے کا خدشہ ہے تو معاملے کو دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے اور اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیجئے ۔دوستوں او خصوصا دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچا جا سکے۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے نقصانات کو پورا کریں۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ ماضی یاد کرنے کا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیں بہت احتیاط اور ثابت قدمی کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں اور ہم آہنگی پیدا کیجئے۔ ماضی میں حاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

تعلیمی سلسلے میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔شریک حیات کے ساتھ بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہےگی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھے کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہے ۔کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...