آج کا دن کیسا رہے گا؟17دسمبر2017

11,321

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ہر چیز میں دنیاوی نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں ۔ آپ تعلق کے بجائے پیسے کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں یہ رویہ درست نہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑسکتا ہے تو احتیاط رکھے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہونے کی امید ہے ۔ آپ نئی خوشیوں کی تلاش میں ہوں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ا رشتہ دارون کے ساتھ اور بلخصوص خاتون کے ساتھ بحث میں نہ الجھیں ۔ اس کا انجام تلخی اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ اپنے منصوبوں کوبھر پور ہمت کے ساتھ  جاری رکھیں۔ ایک اجنبی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری جلد خوش قسمتی لائے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

محبت کا ایک مسئلہ اچھی طرح سے  انجام پذیر ہوگا ۔ آپ ایک نئے اور بااثر دوست سے ملاقات کریں گے ۔ سٹے بازی سے پرہیز کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اگر آپ کے مالی حالات بحران کا شکار تھے لیکن  اب خوشحالی کا وقت آگیا ہے اور بہت جلد بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

نئے تعلقات استوار ہوں گے اور مالی معاملات خوش بختی کے ساتھ انجام پائیں گے ۔ چھوٹی موٹی مایوسیوں سے بھی واسطہ پڑ سکتا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کی زندگی دل لگی اور رومانس سے بھرپورہوسکتی ہے۔ مایوس عاشقوں کو حیرت انگیز مسرتیں حاصل ہونگی۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)

آپ کا دوست اپنی دوستی ثابت کریں  گا۔ آپ کا کام بااثر افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنے گا۔ کسی سودے میں حیران کن معاملہ پیش آئے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کچھ عرصے کے لئے افسردگی چھائے گی، لیکن جلد ایک نئی خوشی آپ کی زندگی میں آرہی ہے ۔ حقائق کو ہمیشہ مد نظر رکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

فضول خرچی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی۔ رومانس الجھن کا شکار کر سکتا ہے۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...