آج کا دن کیسا رہے گا ؟16نومبر2017

2,918

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

کچھ فیصلے آپ کوبہت زیادہ تکلیف دیںگے جوکہ آپ میں مضبوطی پیدا کریں گے۔اگرآپ نے چیزوں کو صحیح طریقے سے کرنے کا راستہ ڈھونڈلیا تو آپ کو کامیابی نصیب ہونگی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ گفتگومیں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جو آپ کی شخصیت کےلئےبہترنہیں،لوگوں کو عزت دیجئے اور اپنی خودکی غلطیوں کا غصہ دوسروں پر نا اتاریں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

پیسوں کے معاملات میں بہت احتیاط کریں آج کا دن کاروباری معاملات کے لئے انتہائی غیر موضوع ہےابھی سرمایہ لگانا بڑی غلطی ہوگی تومناسب وقت کا انتظار کریں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کی شخصیت میں بہت جاذبیت ہیں لوگ آپ کی طرف متوجہ رہیں گے۔جلدی آپ کےدوست یااحباب کو آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی تو ان کی امیدوں پر پورا اتریں گا۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اپنی ذاتی پریشانی یا روزگار کی مسئلہ کو لے کر اپنی شریک حیات کو نشانہ نا بنائیں اور ان معاملات کو گھر سے دور ہی رکھیں۔ سماجی معاملات میں کچھ تناو کی صورتحال پیدا ہوگی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اپنے منصوبوں کوپایہٰ تکمیل تک پہنچانے کے لئےنامناسب وقت ہیں۔دوست وساتھی حضرات آپ کے مشورہ کے قدر دان ہیں اور آپ کے منصوبوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ُآپ کی قسمت کے ستارے بلندیوں پرہیں،اپنی کوششوں کو جاری رکھیں جلد بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔آپ کی ذاتی زندگی میں بھی خوشگوار ماحول پیدا ہوگا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے خوابوں کو اپنےدوستوں اوررشتے داروں کے ساتھ شئیرکریں،آپ کواپنے خیالات کے مطابق لوگ ملے گے اور تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

دفتری ساتھی آپ کی کہی ہوئی باتوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ٹیم ورک کے ساتھ کام کر کے بڑے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں دوستوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کے لئے بہترین وقت ہیں ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

اپنی فیملی سے تعلقات کو دوبارہ بحال کریں ، ایک اچھا آئیڈیا بہترین مستقبل سے ہمکنار کرسکتا ہے آپ کاروبار کے معاملے میں اچھے اور برے کی تمیز کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ذاتی زندگی ہمیشہ آپ کی خواہشات کی مطابق نہیں چل سکتی ہیں کچھ مسائل کا حل صرف یہ ہی ہے کہ اس کو اپنے حال پر چھوڑ کر ایک نئی مثبت فکر کے ساتھ زندگی کا دوبارہ آغازکیجئے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ماضی کےتما م تلخ واقعات کو بھول کرآگے بڑھےاور زندگی میں موجود اہم چیزوں پر نطریں مرکوزرکھیں۔ ان لوگوں سے اپنی محبت کا اظہارکریں جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...