آج کا دن کیسا رہے گا؟14دسمبر2017

9,179

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ذاتی معاملات کے حوالے سے خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ پوزیشن کی تبدیلی خوشحالی کا باعث بنے گی۔آپ کے دوستوں کے درمیان حسد پھوٹنے کا امکان ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ ایک نئے منصوبےپر کام کرنے والے ہیں ۔ اس پلان پر آپ کافی عرصے سے سوچ بچار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کاروبار پھلے پھولے گا لیکن کوئی مہنگی قیمت ادا کرنی ہوگی ۔ لالچ سے پرہیز کریں ۔ اگر آپ کسی تعلق کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یا کوئی اہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے غور و فکر کر لیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

نئے واقف کاروں کی خاطر پرانے دوستوں کو نظر انداز نہ کریں ۔ سخت محنت پھل لائے گی لیکن دیر سویر ہوسکتی ہے ۔ آپ کی زندگی ایک نئی خوشگوار تبدیلی ہوگی۔

مزید جانئے : برج سرطان کی خصوصیات

اسد(24جولائی تا23اگست)

کسی منصوبہ ساز اجنبی سے محتاط رہیں۔ محنت اور اخلاق آپ کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے ۔ آپ سے تعلق رکھنے والا دوست کسی دوسرے سے محبت میں دلچسپی لینے لگے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

اپنے دوستوں کے مشورے کو غور سے سنیں آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔کچھ عرصے افسردگی طاری رہے گی لیکن جلد ہی خوشحالی اور مسرت کے نغمے گونجیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ عزم و ارادے سے بھرپور ہیں اور اپنے نصب العین کے لئے یہ خصوصیت آپ کے کام آئے گی ۔ایسے منصوبے میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں خطرہ ہو۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

دولت اور صحت کے معاملے میں تدبر کا مظاہرہ کریں ۔ کسی غیر متوقع ذریعے سے خطرے کی  نشاندہی ہو رہی ہے، تو بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھے تاکہ کم سے کم نقصان کا اندیشہ ہو۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

رہائش میں تبدیلی کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔ خوش قسمتی کی دیوی آپ پر مہربان ہے ۔ آپ تفریحات سے لطف اندوز ہوں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

کسی دوست کے ساتھ جھگڑا افسردگی و افسوس کا باعث ہوگا۔ اپنی تیز مزاجی پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔ورنہ مستقبل میں بھی پشیمانی کا سامنا رہیں گا۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

گھریلو جھگڑوں سے جتنا ہوسکے گریز کریں تاکہ  خاندانی معاملات زیادہ خراب نا ہو ۔ کاروباری معاملات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے لیکن غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ محبت اور رومانس پائیں گے اور زندگی میں حسین تبدیلی جلدی متوقع ہے ۔ اچھے رد عمل کا مظاہرہ کریں ۔ کاروبار پھلے پھولے گا ۔آپ سفر و دیگر نئی تبدیلیوں سے دوچار ہوں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...