آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9ستمبر 2017

8,593

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علم ِنجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

جائیداد کی تقسیم میں احتیاط کریں۔قریبی رشتے داروں سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔دوستوں کے مشورے کو نظر انداز نہ کریں۔آپ ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں اپنا وقار قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کیجیے۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کی محبت کامیابی کی آخری سرحد پار کرنے والی ہے۔صبر سے کام لیں ۔عجلت اورجلد بازی آپ کی شکست کا سبب بن سکتی ہے۔زندگی کے فیصلوں میں دوستوں کے مشورے اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اہمیت دیں۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

سیاست جیسے گمبھیر مسائل میں الجھنے سے بہتر ہے کسی اور شعبے میں خود کو منوائیں ۔آنے والا ہر دن آپ کے لیے کامیابی کی نوید لائے گا۔اپنے روزو شب مناسب انداز میں ترتیب دیں۔

 

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آپ کی زندگی کے اہم فیصلے کا دن ہے ۔شادی جیسے معاملات میں کامیابی یقینی ہے۔گھر والوں سے وابستہ توقعات پوری ہونے کا امکان ہے۔معاشی طور پر خوش حالی کی توقع ہے۔ہر امتحان میں احتیاط سے کام لیں۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج آپ کی کامیابی کا دارومدار آپ کے باس پر ہے۔دفتر کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ترقی کی امید ہے۔تفریح کے لیے ساحل سمندر سے اچھی جگہ کوئی نہیں ۔اظہار محبت کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کی تمام خواہشیں کامیابی کی منزل کو پہنچ رہی ہیں ۔اپنی خوشیوں پر قابو رکھیں۔ذرا سی غفلت آ پ سے یہ خوشیاں چھین بھی سکتی ہے۔دوستوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

شاعری ،مصوری اور گلوکاری آپ کے پسندیدہ شعبے ہیں۔آپ کائنات کی رنگینیوں کو صفحہ ٔ قرطاس پر پھیلانے کا فن جانتے ہیں ۔آج شہر میں ہونے والی سماجی اور ادبی تقریبات میں ضرور شرکت کریں۔لوگ آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

گزشتہ دنوں آپ بچوں کی طرف سے جس پریشانی کا شکار تھے وہ اب دم توڑتی جا رہی ہے۔خوشیوں کے کنول آپ کے آنگن میں کھلنے کے منتظر ہیں۔شریک سفر کے ساتھ محبت کا اظہار کریںوہ آپ کی توجہ چاہتی ہے ۔آج کا دن آپ کی زندگی میں یادگار ثابت ہو گا۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ نے اپنی فنی صلاحیتوں سے جو کامیابی حاصل کی ہے۔لوگ اسے رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔آج آپ کا فن آپ کی مالی خوش حالی سبب بنے گا ۔والدین کی دل آزاری سے بچیں ۔کہیںآپ ہاتھ آنے والی دولت گنوا نہ بیٹھیں۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج کادن تعلیمی حوالے سے خوش گوار ثابت ہو گا۔مطالعے کو بڑھائیں۔آپ علمی وا دبی میدان میں بہت آگے جا ئیں گے ۔قدرت کی عطا کردہ صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کریں۔موافق رنگ سرخ ہے۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج کا دن آپ کے لیے کامیابی لے کر آیا ہے ۔ ملازمت میں ترقی کا امکان ہے۔ دوستوں درمیان زیادہ وقت گزاریں ۔اپنی صحت پر توجہ دیں۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

اس برج کے حامل افراد اپنی سیمابی طبیعت کے باعث کہیں ٹک کر نہیں بیٹھتے ۔بے قراری کا طوفان آپ میں برپا ہے۔جو خواب آپ کی پلکوں نے گزشتہ برس سجائے تھے ان کی تعبیر کا وقت آگیا ہے ۔دشمنوں سے ہو شیار رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...