آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 ستمبر 2017

7,464

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علم ِنجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

 

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کی جس شخص سے ملاقات ہوگی وہ کاروبار کی کامیابی میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔ آپ کی ایک طویل عرصے کی محنت کے نتائج آج نظر آنا شروع ہونگے ۔ خصوصاًمالی لحاظ سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

 

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج پرانے دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں کہیں تفریح کے لئے جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے ۔ اگر ایسا کوئی پروگرام بنے تو اسے ٹالنے کی کوشش مت کیجئے گا ۔ بلکہ دوستوں کے ساتھ جاکر دل کھول کر انجائے کیجئے ۔

 

جوزا(21مئی تا21جون )

آج آپ جن پلانز پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کے کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہیں ۔ اس لئے آج جو بھی آئیڈیاز آئیں ان کو عملی شکل دینے کی ضرور کوشش کیجئے گا ۔

 

سرطان(22جو ن تا 23جولائی )

آپ کسی اپنے سے تعلقات بہتر بنانے کی بے حد کوشش کررہے ہیں اور اس عمل میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ اگر آپ مستقل مزاجی سے یہ کام جاری رکھیں تو جلد آپ کے تعلقات پہلے جیسے نارمل ہو جائیں گے ۔

 

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج جیسی بھی صورتحال ہو اسے سمجھنے اور تمام پیچیدگیوں کو سلجھانے میں آپکامیاب رہیں گے ۔ گھر والوں کی مرضی اور پسند نا پسند کا خیال رکھئے گا۔ کوشش کریں کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جس سے ان کا دل ٹوٹ جائے۔

 

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کواپنی تخلیقی صلاحیتیں لوگوں کو دکھانے کا موقع ملے گا ۔ اس موقع کو ہاتھ سے جانے مت دیجئے گا ۔ اس کے لئے آپ کو اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہونا چاہئے ۔آج گھر والوں کو ساتھ اچھا وقت گزرے گا ۔

 

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

اپنے گھریلو معاملات کو نمٹانے کے لئے آج آپ کو بہت زیادہ متحرک ہونا پڑے گا ۔ کسی کام کے لئے اگر کسی دوست کی مدد لینا پڑے تو ضرور لے لیجئے گا ۔ آج جو کچھ آپ کے ذہن میں ہے اس پر کام شروع کردیجئے ۔

 

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج محبت کے رشتوں میں اہم تبدیلی لانے کے مواقع آپ کو میسر آئیں گے۔ ان کا اگر آپ درست استعمال کریں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔ شام میں کچھ اہم افراد سے ملاقات متوقع ہے ۔

 

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ کی کسی پیچیدہ اور طویل عرصے سے چلنے والی مشکل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آج آپ خود کو ہلکا پھلکا اور فکروں سے آزاد محسوس کریں گے ۔ آپ کی کئی دنوں کی محنت کا پھل ملنے کی خوشی میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی شریک کیجئے گا۔

 

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آج آپ کے لئے مالی استحکام کا دن ہے۔ جہاں کہیں آپ نے سرمایہ کاری کی ہے یا کرنے کا ارادہ کیا ہے وہاں کامیابی حاصل ہوگی ۔ ہر صورتحال میں خود کو متوازن اور پر سکون رکھنے کی کوشش کیجئے گا ۔

 

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ نے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ اس ذمہ داری میں لاپرواہی برتنے سے گریز کیجئے گا ۔ کیونکہ اسی میں آپ کی عزت و وقار پوشیدہ ہے ۔

 

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج آپ کی دل جیتنے والی گفتگو کا استعمال کرنے کا دن ہے۔ اس سے آپ کو مالی مفاد حاصل ہوگا ۔ ذاتی نوعیت کے دورے کا امکان ہے ۔ کسی بڑے سے کسی بھی طرح کے بحث ومباحثہ میں پڑنے سے گریز کیجئے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...