آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 اکتوبر2017

5,229

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
عارضی قسم کی مشکلات سے واسطہ پڑسکتا ہے ۔ دولت کی آمد آمد ہوگی۔ خط وکتابت اور کاروبار میں اس وقت دولت میں اضافے کی نوید ہوگی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ کسی کی محبت کا شکار ہو جائیں گے ۔ سفر زحمت کے ساتھ رحمت ثابت ہوگا۔ گھر واپسی اور خوشیوں کی نوید لائے گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
آپ کو سخت محنت سے کام کرنا پڑے گا اور اس کا صلہ محض دوسروں کی منظوری کے بعد ہی ملے گا ۔ پیشے کی تبدیلی ایک دیرینہ آرزو کی تکمیل کا سبب بنے گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
اپنی خاندانی ذمہ داریوں پر توجہ دیں جوکہ ان دنوں آپ کی نظر سے اوجھل ہیں ۔ آپ محبت میں ناکامی اور پیشہ ورانہ ہدف کے حصول میں ناکامی پر غمزدہ ہوں گے ۔حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ اپنے کئی منصوبے وقت کی ناموز ونیت کی وجہ سے ملتوی کرتے چلے آرہے تھے۔ اب ان کے لئے مناسب وقت آگیا ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
سخت محنت کا صلہ کامیابی اور ترقی کی صورت میں ملے گا لیکن زندگی کے دوسرے پہلووں کو نظر انداز نہ کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
صحت اور فٹنس کا خاص خیال رکھیں ۔ ورنہ مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ اپنی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں نقصان کا احتمال ہے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ کا کاروبار وسعت سے ہمکنار ہوگا اور محنت کا صلہ بھرپور مل کر رہے گا۔ آپ کی زندگی میں نئے چہرے وارد ہوں گے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ کا نئے تجربات سے واسطہ پڑے گا۔ بعض بھولے بسرے دوستوں کی طرف سے خوش خبری ملے گی اور وہ آپ کو اپنی خوشحالی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
آپ کے حلقہ احباب میں اضافہ ہوگا۔دوسروں کے غیرمحتاط رویے کی وجہ سے پریشانی اور اضطراب میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ اس سے آپ کی صحت متاثر ہوگی۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آپ مایوسیوں اور پریشانیوں کے بعد قلبی سکون محسوس کریں گے ۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا اور آپ شاداں اور فرحاں واپس لوٹیں گے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کو ایک عجیب سی تجویز دی جائے گی۔ آپ کو انکار کرکے جان چھڑانی چاہیے۔ آپ کو بعض عوامی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...