آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4اگست2017

281

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علمِ نجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کو معاشی طور پر پریشانی کا سامنا ہو گا ۔الجھنیں بڑھتی جا رہی ہیں ۔ان مسائل سے نمٹنے کے لیے آپ کو تیار ہو جا نا چاہیے ۔شریک حیا ت اور بچوں کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔جلد ہی ان تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کے ذہن میں چلنے والی خیالات کی آندھیاں رفتہ رفتہ اپنا رخ تبدیل کر رہی ہیں۔محبت میں کامیابی حاصل ہو گی۔دوسروں پر اپنا اعتماد بحال کر کے ان کے دل میں جگہ بنانے کا اچھاموقع ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون )

نئے کاروبار کے آغاز کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔اگر آپ ملازم پیشہ ہیں تو بے فکر رہیے آپ کے افسران آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔آپ کی یہی محنت اور لگن ترقی اور کامیابی کادرواز ہ ثابت ہو گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج کا دن تعلیمی حوالے سے کامیاب ثابت ہو گا۔اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔موسم کے اثرات کسی بھی وقت آپ پر اپنا رنگ جما سکتے ہیں۔لباس کے حوالے سے بھی آپ کو احتیاط کرنا چاہیے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

روزگار کے حوالے سے آج آپ کو ایسے مواقع میسر آئیں گے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔سستی اور کاہلی کے بجائے ان سے فائدہ اٹھائیں ۔ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔یاد رکھیے قدرت نے آپ کو ایک سنہرا موقع دیا ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کا دن آپ کی زندگی میں یادگار ثابت ہو گا۔اپنی آ نکھیں کھلی رکھیں ۔دوستوں پر اعتماد کرنے سے پہلے سوچ لیں کیوں کہ ’’بہت سے جان لیوا بھی چھپے ہیں جاں نثاروں میں ‘‘ آپ کی خوش بختی کا ہندسہ 9ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

رومانس میں انتہائی حد تک کامیابی کی امید ہے۔آج قسمت کے ستارے عروج پر ہیں ۔دل کی بات کہنے میں دیر نہ کریں ۔ساحل سمندر پر کی جانے والی تفریح آ پ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

خواہشوں میں اعتدال ضروری ہے۔ہر چیز اپنے وقت پر ہی ممکن ہے۔اپنی حیثیت کے مطابق کا م کریں ۔آپ کا ہر کام میں ہاتھ ڈالنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔غیر ضروری باتوں میں آپ وقت کو گنوا رہے ہیں ۔اگر آپ نے اپنی روش نہ بدلی تو دوسروں کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

مز اج کی نرمی آپ کی شخصیت کا بنیادی جوہر ہے ۔اپنی اسی عادت کے ذریعے آپ ایک ایسی کامیابی حاصل کریں گے جو آپ کی زندگی میں ایک انقلا ب برپا کر دے گی۔بہت جلد آپ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

’’انا ‘‘آ پ کو ’’فنا‘‘ کردے گی۔اس دیوار کو ابھی گرا دیں ۔محبت کے معاملے میں آپ کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ۔آپ کو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی ورنہ تمام معاملات بگڑ جائیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

خوشیو ں کی کہکشاں آپ کے دل کے آنگن میں اترنے کے لیے بے قرار ہے ۔ذرا سی توجہ آپ کو مقبولیت کے بلند درجے پر فائز کر سکتی ہے ۔اپنی محبت سے کیے گئے وعدوں کا پاس رکھیں ۔آج ہر شخص آپ کو رشک کی نگاہ سے دیکھے گا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

زندگی جس رفتار سے سفر کر رہی ہے اسے چھیڑنے کی کوشش نہ کریں ۔جو ہو رہا ہے جیسا ہو رہا ہے ہو نے دیں ۔جلد بازی کسی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔اپنے مزاج میں تبدیلی کے لیے رنگوں اور پھولوں کے درمیان زیادہ وقت گزاریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...