آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 اکتوبر2017

3,251

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کا دن خوشیوں سے بھرا ہوگا۔ آپ کو بہت سی اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ اپنے کام ذمہ داری سے پورے کیجئے گا۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آج کا دن آنے والے دنوں کی منصوبہ بندی میں گزارئیے گا ۔ تعلیمی اعتبار سے بہترین مواقع حاصل ہونے والے ہیں ۔ اپنی تیاری مکمل رکھیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
محبت میں کامیابی حاصل ہوگی۔ حسد کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔ ہر کام کرنے کا ایک صحیح راستہ ہوتا ہے اور ایک غلط ۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا راستہ چنیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
آگے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنا ہر کام وقت پر مکمل کریں ۔ منصوبہ بندی سے چلیں گے تو کامیابی حاصل ہوگی اور سب روکاوٹیں آسانی سے عبور کر لیں گے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ گاڑی چلاتے یوئے احتیاط کریں۔ آنے والے دنوں میں آپ کو صبر اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ وقتی پریشانیوں سے مٹ گھبرائیں بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوجانا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
اپنے غصے کو قابو میں رکھیں۔ غصہ سو فساد کی جڑ ہوتا ہے۔ اگر کسی اپنے کی کوئی بات ناگوار بھی گزرے اس پر فوری اظہار کرنے کے بجائے تھوڑا وقت لے لیں ۔ بعد میں مثبت انداز میں ناراضگی کا اظہار کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
عدل و انصاف تو آپ کے ستارے کا خاصہ ہے ۔ البتہ ہر بار ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کہ آپ اس معیار پر پورے اتریں۔ انسان سے غلطی ہونا فطری ہے ۔ خود کو معاف کرنا سیکھیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آپ کو اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوروں کے مقابلے آپ کے کاموں میں کچھ زیادہ ہی رکاوٹیں آتی ہیں جو اکثر صحیح بھی ہوتا ہے۔ البتہ ایک بار ان رکاوٹوں سے گزر جائیں تو آپ کی کامیابی بھی منفرد ہی ہوگی۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
آپ چڑچڑاہٹ کا چکار ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بھی آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہیں ۔ اس کی وجہ آپ کی صحت بھی ہوسکتی ہے ۔ اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
صحت پر خاص توجہ دیں۔ کھانے پینے کا خیال رکھیں۔ وقت ملے تو کسی ڈاکٹر سے اپنا مکمل چیک اپ کرالیں۔اسٹریس اور ٹینشن سے دور رہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں آپ کا وقت اور توجہ بھی درکار ہے۔ خود کو کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لئے کسی معاہدے پر بنا سوچے سمجھے دستخط نہ کریں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آج کا دن کیسا گزرے گا یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ دن کا آغاز مثبت سوچ اوررویے سے کریں گے تو کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی۔ منفی سوچ رکھنے سے بنتے کام بھی بعض اوقات بگڑ جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...