آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3اگست2017

241

اپنے اسٹار کے بارے میں ہر کوئی ہی جاننا چاہتا ہے۔ علمِ نجوم کے ذریعے آپ اپنے اسٹار کے مثبت و منفی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن آپ کے لئے کیسا رہے گا:

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

بہت سوچ سمجھ کر راستے پر قدم رکھیں کچھ دوست آج آپ کی آ زمائش کرنا چاہتے ہیں ۔ہو سکتا ہے آپ ان کی آزمائش پر پورا نہ اتر سکیں۔کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں ۔آنے والے دن آپ کی فتح کے ہیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ڈاکٹرز ،وکیل اور رائٹرز کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے ۔ان کو اپنی فیلڈ میں زبردست کامیابی حاصل ہو گی۔ سوچنے میں وقت ضائع نہ کریں آج کچھ کر دکھائیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

محنت سے اپنی زندگی کوخوشیوں سے بھر لیں ۔کام پر پوری توجہ دیں ۔آپ کا باس آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔حالات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

الجھن کا شکار رہیں گے ۔مسائل کے حل میں وقت لگ سکتا ہے ۔ہمت سے کام لیں ۔کسی دوست کے مشورے سے اپنے مسائل حل کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

اپنے مزاج میں تبدیلی لائیں ۔دشمن آپ کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔حاصل کی ہوئی شہرت اور عزت کسی معمولی غلطی سے چھن سکتی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

مذہب کی طرف آپ کا رجحان بڑھ رہا ہے جو روحانی سکون کا باعث بنے گا۔ ذہانت کے استعمال کا اچھاموقع ہے ۔لوگ آپ کے قریب آنے کی کوشش کریں گے ۔کسی کا دل نہ دکھائیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

زندگی کے معمولات میں توازن برقرار رکھیں ۔آپ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں لیکن انسان کو ٹوٹنے میں دیر نہیں لگتی ۔اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے محتاط رہیں۔کوئی قریبی ساتھی آ پ کی معاشی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

محبت جیسے نازک معاملے کے لیے آج کا دن بہترین ہے ۔اظہار کرنے میں دیر نہ لگائیں۔آج وہ خوشی حاصل کرنے کا دن ہے جس کا خواب آپ نے دیکھاتھا۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ دوستی میں پہل کریں گے ۔نیا دوست آپ کے ساتھ مخلص ہوگا۔ مگر اپنے دل کی بات اسے بتانے میں جلدی نہ کریں عزیزوں اور رشتے داروں کو آپ سے شکایات ہیں ۔آج انھیں دور کرنے کا اچھا موقع ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آج آپ کی ملاقات ایسے شخص سے ہو گی جو آپ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے سامنے اپنی خواہشات کے اظہار میں احتیاط برتیں ۔لوگ آپ کے بارے میں کچھ اچھی رائے نہیں رکھتے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ہوا کا رخ تبدیل ہو گیا ہے حالات آپ کے حق میں نہیں رہے ۔دوست آپ کا ساتھ نہیں دیں گے ۔جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں ۔آپ کی ہر بات رد کر دی جائے گی۔ اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے کوشش تیز کر دیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...