آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29 نومبر 2017

10,889

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

حال ہی میں جو رقم آپ کو ملی ہے اسے آپ کو گھر کی تزئین و آرائش میں خرچ کرنا چاہئے۔اگر کوئی اور ضروری خرچہ نہ ہو تو کوئی مرمت کا کام یا نئے فرنیچر کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

ممکن ہے کسی مہمان کے آنے یا کسی پرانے دوست سے ملاقات کی وجہ سے آپ کا دن اور بھی خوبصورت ہو جائے ۔ کوئی خوش خبری ملنے کی توقع ہے ۔ البتہ بے وجہ کی گپ شپ سے اجتناب کیجئے گا ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آج کسی تخلیقی کام میں اپنی صلاحیتیں آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بہترین نتائج حاصل ہونگے ۔ آج اپنے دل کی سنئے کیونکہ آج آپ کو سب سے درست مشورہ آپ کا دل ہی دے سکتا ہے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آپ اپنی شخصیت سے بے حد مطمئن ہیں اور خود کو کافی پرُ اعتماد محسوس کر رہے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کو آزماتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کو انتظار کرنا پسند نہیں ۔ جب آپ کو کوئی چیز خریدنی ہوتی تو آپ سیل لگنے کا انتطار نہیں کرتے۔ اب جب کسی سے ملنے کی بات ہے تو ہزاروں میلوں کا سفر کرنا بھی آپ کے لئے مشکل نہیں ۔ جہازپکڑئیے اور نکل جائیے اپنے سفر پہ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کسی پر آنکھیں بند کر کہ اعتبار کرنا اکثر نقصان دہ ہوجا تا ہے۔ مالی معاملات میں احتیاط برتنا بہتر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی اپنا ہی آپ کو نقصان پہنچا جائے ۔ اپنے چیک بکس اور دیگر کاغذات کا خیال خود رکھنے کی عادت ڈالیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کو جو پریشانی ہے اس کا حل آپ کے پاس نہیں ۔ اس مسئلے کو حل کو کرنے کے لئے آپ کو کسی ایسے شخص کی مدد مدرکار ہوگی جو نہ صرف آپکو اچھی طرح سے سمجھتا ہو بلکہ جسے آپ اپنا استاد سمجھتے ہوں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کچھ دنوں سے آپ کے پاس خود کے لئے ٹائم ہی نہیں تھا۔ اب آپ کسی دوسرے کے لئے اپنے اوپر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ یہ اچھا وقت ہے اپنی طاہری شخصیت کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آج آپ کے پاس وقت بہت کم ہے اور کام بہت زیادہ ۔ اس مختصر وقت میں نہ صرف آپ کو اپنا کام مکمل کرناہے بلکہ کہیں جانا بھی ہے ۔ سب کچھ ایک وقت پر کرنا ممکن نہیں جہاں جانا ہے وہاں بتا دیجئے کہ آپ کو دیر ہو جائے گی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ ان دنوں رشتوں کو لے کر بے حد سنجیدہ ہیں ۔ لہٰذا اگر کسی بحث کا سامنا ہو تو حیران نہ ہوں۔ آپ کے ستار ان دنوں آپ کے حق میں ہیں ۔ اس لئے آ پ کو ہر کام میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ کو کہیں جانا تھا لیکن عین وقت پہ کسی مہمان نے آنے کا اشارہ دے دیا۔ اب موڈ خراب کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ۔ اپنی انرجی کو مثبت سمت میں استعمال کیجئے۔ مہمانوں کی خوب خاطر داری کیجئے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کو اس وقت ایسے لوگوں کی ضرور ت ہے جو آپ کی ہمت و حوصلہ بڑھائیں۔ لیکن آپ کو مایوسی ہو رہی ہے ۔ ممکن ہے آپ کو ایسے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا چایئے جو سچ میں آپ سے مخلص ہوں اور برے وقت میں آپ کا ساتھ دیں ۔

مزید جانئے: مختلف ستاروں کی شخصیت کے رازجانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...