آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20گست2017

8,771

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج آپ کی ملاقات ایسے شخص سے ہو گی جو گزشتہ برس آپ سے بچھڑ گیاتھا۔لوگ آپ کو آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔اپنے جذبات کے اظہار کے لیے کسی مناسب دن کا انتظار کریں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

محبت کے معاملات پیچدہ ہو تے جا رہے ہیں۔آپ کی ضد اور ہٹ دھرمی آپ کے حق میں نقصان دہ ہے۔خیال رہے کہیں آ پ اُسے کھو نہ دیں ۔ یہ معاملے اس طرح حل نہیں ہوتے ۔کسی طرح اس سے ایک ملاقات ضرور کریں آپ کے مسئلے کا حل اسی ملاقات میں نکل آئے گا۔

جوزا(21مئی تا21جون )

ٓآپ ہر حوالے سے خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نواز ا ہے لو گ اس کی خواہش فقط دل میں رکھتے ہیں۔آپ کی پرکشش آنکھیں دلوں کا حال پڑھنے کا فن جانتی ہیں۔دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہر دورازہ کھول رکھا ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

یوں تو آپ سے ہر شخص بات کرنا فخر سمجھتا ہے لیکن ایک شخص جسے آپ مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ممکن ہے وہی آپ کی زندگی میں خوشیاں لانے کاذریعہ بن جائے لہذا اپنے رویے میں تبدیلی لے آئیں ہاں مگر دوست نما دشمنوں کے ساتھ تعلقات میںاحتیاط کریں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

دل کی بات دل میں رکھنے کے فارمولے کو آج مسترد کر دیں اور کہہ دیں وہ ساری باتیں جو آپ کسی سے کہنا چاہتے ہیں۔آج آپ کے ستارے بلندیوں پر ہیں۔بہت سے اُن کاموں کے کرنے کا سنہری موقع ہے جو کئی دن سے آپ کے شیڈول کا حصہ ہیں لیکن آپ انھیں کر نہیں پا رہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ لوگ اپنے اندرمقناطیسی کشش رکھتے ہیں یہ کشش کبھی کبھی شدت اختیار کر جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے آج ایسا ہی دن ہے۔آپ نے جو اہم کا م ادھورا چھوڑ رکھا تھا اسے مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آپ کو جو خوشی آج حاصل ہونے والی ہے وہ والدین کی دعائو ں کا نتیجہ ہے۔آ پ ایک فرماں بردار اور محبت کرنے والے شخص ہیں لوگ آپ کی ان عادات کی وجہ سے آپ کو پسند کرتے ہیں۔مستقبل میں ایک اوراہم کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

دوسروں سے حسد کی عادت آپ کو تباہ کردے گی۔اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے آپ بھی یہ مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔آج آ پ اپنی زندگی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کریںگے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔آج کے دن آسمانی رنگ کا انتخاب آپ کے لیے مناسب رہے گا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آفس کی مصروفیت اپنی جگہ ہے ،بیوی بچوں کو نظر انداز نہ کریں ۔آج شام ان کے ساتھ با ہر کھانے کے لیے جائیں یا دفتر سے گھر جاتے ہوئے ان کے لیے ہلکی پھلکی شاپنگ ضرور کریں۔آج کا دن آ پ کے لیے بہت سی خوشیوں کی نوید لے کر آیا ہے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کا مستقل اطمینان بتا رہا ہے کہ آج آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا لیں گے ۔دفتر کے عملے کے ساتھ پر خلوص رویہ اختیار کریں ۔آپ کا کوئی دشمن کہیں آپ پر وار نہ کر جائے۔ آپ اپنی مسکراہٹ سے مخالفین کے اٹل فیصلوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح آپ بھی وہم کا شکار ہیں۔آپ ہرگز ہرگز عملیات کے زیراثر نہیں ہیں ۔اپنا وقت ان فضول باتوں میں برباد نہ کریں ۔اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ۔آپ کے ارادے کی مضبوطی کے سامنے پہاڑ جیسے مسائل بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کاروبار کے حوالے سے آپ کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔آج اپنے کسی دوست کے ساتھ وقت ضرور گزاریں ۔ لوگ آپ سے اپنے معاملا ت میں مشورہ کرتے ہیں اور آ پ کو معاملہ فہم سمجھتے ہیں ۔آج آپ ایک اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...