آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18اکتوبر2017

2,980

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
مسائل سے فرار ان کا حل نہیں ہے ۔مشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں ۔پریشانیاں وقتی ہیں ۔مستقبل میں ایک زبردست کامیابی آ پ کی منتظر ہے اس کے لیے تھوڑی سی محنت کرنا ہوگی۔اپنے آ پ کو منوانے کا بہترین موقع ہے ۔جلد ہی آپ کی مصیبت دور ہوجائے گی۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
فارغ وقت میں دوستوں کی طرف نکل جائیں یا کسی کتاب کا مطالعہ کریں ۔آپ اپنے اندر تبدیلی محسوس کر رہے ہیں ۔یہ تبدیلی آپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات بدل دے گی۔ذہن پر بوجھ نہ ڈالیں ۔گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے لیے ضرور وقت نکالیے۔

جوزا(21مئی تا21جون )
جھوٹ کے سہارے زندگی نہیں گزاری جا سکتی ۔آپ نے سنا ہی ہو گا کہ جھو ٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔یہ سوچیے کہ کل جب آپ کی حقیقت سامنے آئے گی تو کیا ہو گا۔کل کے بارے میں آج ہی فکر مند ہو جائیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )
کاروبار میں ترقی کا امکان ہے ۔آپ کی ذرا سی محنت آپ کو معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔آپ جو کاروباری معاہدہ کر نے جا رہے ہیںاس میں کامیابی کا بہت زیادہ امکان ہے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
زندگی کے نشیب وفراز آ پ کی آزمائش کے لیے ہیں۔آج کسی ایسی خواہش کی تکمیل کا دن ہے جو مدت سے آ پ کے دل میں پرورش پا رہی ہے ۔دوستوںکو نظر انداز نہ کریں ۔ آپ کو ملنے والی خوشیوں میں ان کا بھی حصہ ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
کچھ لوگ آ پ کو مسلسل دیکھ رہے ہیں ۔ان کی طرف سے محتاط رہیں ۔بہت دنوں سے آپ گھر والوں کے ساتھ ڈنرپر نہیں گئے ۔آج کہیں باہر جاکر وقت گزارنے کا اچھا موقع ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
مہم جوئی کے لیے آ ج کا دن مناسب ہے ۔ جس سفر کے لیے آپ کچھ دنوں سے سوچ رہے ہیں اس کے لیے یہ وقت مناسب ہے نت نئے منصوبے آپ کے ذہن میں ہیں ان میں سے کسی ایک پر عمل کر ڈالیے ۔بہت سے لوگ آپ کے لیے معاون ثا بت ہو سکتے ہیں ۔دوسروں کے مشوروں سے فائدہ اٹھائیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
باس نے آ پ کو جو کام دیا ہے اسے مکمل کر کے آپ اپنی صلاحیت کو منوا سکتے ہیں۔بعض حاسد افراد آ پ کی پوزیشن خراب دیکھنا چاہتے ہیں۔لیکن آپ مستقل مزاجی سے اپنا کام جاری رکھیں ۔جلد ہی دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
گھریلو معاملات پیچیدہ ہو تے جارہے ہیں ۔شریک حیات کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔گھر سے باہررہنے کے بجائے بیوی بچوں کو وقت دیں۔ان معاملوں کے حل کی طرف توجہ دیں جو آپ کی گھر یلو زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
اپنی صحت کی طرف سے فکر مند نہ ہوں بدلتا ہوا موسم طبیعت پر اثر انداز ہو تاہے۔کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنامکمل چیک اپ ضرورکروائیں۔کام کی طرف سے آپ کی پریشانی درست نہیں ۔تمام معاملات ٹھیک طور پر چل رہے ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری )
بعض معاملات ایسے ہیں جنھیں آپ مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔ایسا نہ ہو کہ آپ کوکو ئی بڑا نقصان اٹھانا پڑے ۔ضد اور انا آپ کی ترقی کی راہ میںحائل ہیں۔سفارش اور خوشامد سے اگر کام نکل سکتا ہے تو یہ بھی کر گزریے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آ ج اپنے دل کی بات مان لیںاور ان راستوں کا سفر اختیار کریں جن سے آ پ کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔کوئی آپ کی آمد کا شدت سے منتظر ہے ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...