آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14اگست2017

8,560

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کا دن محبت کرنے والے ان تمام افراد کے لیے کامیابی کی نوید لایا ہے جو اس برج سے تعلق رکھتے ہیں۔خوابوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے ۔اپنے آپ کو اس کے لیے تیار کر لیں ۔اظہار محبت گو ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن آج آپ اس مشکل ترین کام کو لمحوں میں کر جائیں گے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں ۔یہ تفریح آپ کو آپ کے خوابوں سمیت لے ڈوبے گی۔اپنی جان کی حفاظت کریں ۔تفریح کے لیے کسی پارک میں کچھ وقت گزاریں۔کوئی آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔اس محبت کرنے والے کو مایوس نہ کریں۔

جوزا(21مئی تا21جون )

نئے کاروبار کے آغاز کے لیے آج کا دن مناسب رہے گا۔اگر آپ ملازم پیشہ ہیں تو بے فکر رہیے آپ کے افسران آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔آپ کی یہی محنت اور لگن ترقی اور کامیابی کادرواز ہ ثابت ہو گی۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج کا دن تعلیمی حوالے سے کامیاب ثابت ہو گا۔اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔موسم کے اثرات کسی بھی وقت آپ پر اپنا رنگ جما سکتے ہیں۔لباس کے حوالے سے بھی آپ کو احتیاط کرنا چاہیے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

خواہشوں میں اعتدال ضروری ہے۔ہر چیز اپنے وقت پر ہی ممکن ہے۔اپنی حیثیت کے مطابق کا م کریں ۔آپ کا ہر کام میں ہاتھ ڈالنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔غیر ضروری باتوں میں آپ وقت کو گنوا رہے ہیں ۔اگر آپ نے اپنی روش نہ بدلی تو دوسروں کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

’’بات کوغلط رنگ دیناتو کوئی آپ سے سیکھے‘‘۔یاد رکھیے آپ اپنی محبت کواس شکی طبیعت کی وجہ سے جلد ہی کھو دیں گے ۔جس طرح آپ خود پر کوئی پابندی برداشت نہیں کرتے اسی طرح دوسرا بھی اپنے معاملات میں بے جا مداخلت پسند نہیں کرتا۔اپنے اندر تبدیلی لائیں ۔ خیال رہے کہ آج اس غلطی کی صورت میں پچھتاوے آپ کا مقدر بن جائیں گے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

دوست نما دشمنوں سے محتاط رہیں ۔آج کا دن آپ کے لیے ہرجائز معاملے میں کامیاب ثابت ہو گا۔بہن بھائیوں اور دوسرے ملنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔آپ کے رویے سے آپ کی ازدواجی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔شریک حیات کی شکایات کو دور کر نے کی کوشش کریں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں سے آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

مز اج کی نرمی آپ کی شخصیت کا بنیادی جوہر ہے ۔اپنی اسی عادت کے ذریعے آپ ایک ایسی کامیابی حاصل کریں گے جو آپ کی زندگی میں ایک انقلا ب برپا کر دے گی۔بہت جلد آپ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

’’انا ‘‘آ پ کو ’’فنا‘‘ کردے گی۔اس دیوار کو ابھی گرا دیں ۔محبت کے معاملے میں آپ کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ۔آپ کو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی ورنہ تمام معاملات بگڑ جائیں گے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ بہت نازک طبیعت کے مالک ہیں موسم کے اثرات سے بچیں ۔آپ کی ذرا سی بے پروائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔احتیاط برتیں کہ یہ افسوس سے بہترہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

روزگار کے حوالے سے آج کا دن آپ کے لیے مناسب رہے گا۔ اگر آپ انٹرویو دینے جا رہے ہیں تو کامیابی ضرور ہو گی۔خوش اخلاقی آپ کی پہچان ہے ۔بے جا گفتگو سے پرہیز کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...